حکومت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ20جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔سی اے اے نے نوٹیفیکشن جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا ،نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹیفیکشن ہے ،ابتدائی طور پر قومی ائیر لائن پی آئی اے پرو ا ز یں چلاکر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا ۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔

اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کردی ہے، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے نیپرا سے رجوع کرے گی۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی، رقم پی اے ایف اور پی آئی اے کو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کے لیے دی جائے گی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلیے 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے فنڈز اور اتھارٹی کیقیام کے لیے 91 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑکی گرانٹ منظور بھی دی گئی، یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی
  • احتساب عدالت کا القادر یونیورسٹی کو بھی وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پیر کو آپریشنل ہونے کا امکان روشن
  • پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
  • پی آئی اے کی دمام میں ہنگامی لینڈنگ
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
  • سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا،آل پارٹیز ترجمان