امیتابھ بچن کا بینکاک میں اسٹرپ کلب کا دورہ، ساتھی نے راز فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے متعلق ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ بگ بی نے بینکاک میں اسٹرپ کلب کا دورہ کیا تھا جہاں کا ماحول دیکھ کر ’’ان کا دماغ اڑ گیا‘‘۔
ہدایت کار اپوروا لکھیا نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’ایک اجنبی‘‘ میں کام کیا، انھوں نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ اپوروا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو نیند نہ آنے کی بیماری (انسومنیا) ہے، اور وہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد بھی تھکتے نہیں ہیں۔ بلکہ، وہ کام کے بعد بھی منصوبے بنانے پر اصرار کرتے ہیں۔
اپوروا نے بتایا کہ جب وہ امیتابھ بچن کے ساتھ بینکاک میں تھے، تو انھوں نے شہر کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایک دن، امیتابھ نے اپوروا سے کہا، ’’مجھے بینکاک گھماؤ۔‘‘ اپوروا نے کہا، ’’سر، یہ پٹپونگ ہے، یہاں لائیو شوز ہوتے ہیں۔ اگر میں آپ کو لے جاؤں، تو فساد ہوجائے گا۔‘‘ لیکن امیتابھ نے اصرار کیا، ’’نہیں، ہم جائیں گے۔‘‘
اپوروا نے بتایا کہ وہ امیتابھ بچن، ارجن رام پال، وکرم چٹوال، پریزاد زوریبیان، اور پروڈیوسر بنٹی والیا کے ساتھ پٹپونگ گئے، جو بینکاک کا ایک ریڈ لائٹ ایریا ہے۔ اپوروا نے کہا، ’’امیتابھ جی نے تقریباً کھلی ہوئی شرٹ پہن رکھی تھی، اور وہ تھائی دھوتی کی طرح کچھ پہنے ہوئے تھے۔‘‘
اپوروا نے بتایا کہ وہ ایک کلب گئے جس کا نام ہی بالغانہ قسم کا تھا، جہاں لائیو شوز ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’امیتابھ جی نے ایسا شو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم امیت جی کے ساتھ شو دیکھنے گئے، اور وہاں موجود ہندوستانیوں نے ہوش اڑا دیے۔ امیتابھ جی ایسے چل رہے تھے جیسے وہ جوہو میں ہوں۔‘‘ شو کے بعد، امیتابھ بچن نے کہا، ’’دماغ اڑ گیا۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر اسراف، پولیس کیسز، لڑائی جھگڑوں اور 295 کے نام سے اپنا پرفیوم لانچ کرنے کے بعد اپنے حالیہ کیس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، لیکن اس بار انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش دلا کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رجب بٹ نے اپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر گودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ماں سے بے انتہا پیار ہے اور یہ ٹیٹو ان کے اس پیار کا ثبوت ہے۔ وہ ہمیشہ اپنی ماں کی تصویر کو اپنے ساتھ لگا کر رکھنا چاہتے تھے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔
رجب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے علماء کے مطابق، یہ عمل جائز ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام میں ایسا جائز نہیں ہے تو وہ ان کی نقل نہ کریں۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین رجب بٹ کے اس اقدام پر سخت برہم ہیں اور انہوں نے سخت الفاظ میں رجب بٹ پر تنقید کی ہے۔ بہت سےصارفین کا کہنا ہے کہ ٹیٹو بنوانا اسلام میں حرام ہے اور ماں سے محبت کا اظہار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اپنی والدہ سے پیار کرنا بہت نیک کام ہے لیکن اپنے جسم پر ان کے چہرے کا ٹیٹو بنوانا آپ کی محبت کے اظہار کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اتنے متنازعہ اقدامات شیئر کرنے کے بجائے فی الحال اس سے دوری اختیار کرے رکھیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب رجب بٹ نے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ ان کی شادی، لڑائیوں، اور حال ہی میں پرفیوم لانچ کے بعد بھی ان پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ اب یہ نیا اقدام بھی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ٹیٹو بنوانا ماں سے محبت کا صحیح اظہار ہے؟ یا پھر یہ محض توجہ حاصل کرنے کا بہانہ؟ فی الحال جہاں رجب بٹ اپنے فیصلے پر قائم ہیں،وہیں سوشل میڈیا پر ان کی مخالفت بھی زوروں پر ہے۔
مزیدپڑھیں:گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا