اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جو
اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میں نے وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟

یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں: عطا تارڑ
  • آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب
  • پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں: عطا تارڑ
  • 8 فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘ مریم اورنگزیب
  • میں نے وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ عبدالغفور حیدری
  • فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی: طلال چوہدری
  • ہم آج تعمیرو ترقی کا دن منا رہے ہیں، دوسری جانب وہی یوم فساد منایا جا رہا ہے، طلال چوہدری
  • 8 فروری: عوام کے مینڈیٹ کی پامالی کا دن
  • پاکستان جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانےکا اعلان