لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں پر نوجوان عبد اللّٰہ نے پتھر مارے۔
پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے ڈاکو زخمی ہوا اور نوجوان کو گولی مار دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرک میں سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 5 دہشتگرد ہلاک
مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔