Jang News:
2025-04-13@16:25:08 GMT

مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم

مشال یوسفزئی —فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔

کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔

مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف راولپنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، یہ کیسے کہتے ہیں کہ ایک مقدمہ ہے۔ 

پشاور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ آپ حلف نامے کے ساتھ مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کریں۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی ہائی کورٹ

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت عالیہ پشاور نے تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی ضمانت دی۔ اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، سیکریٹری اور ڈی جی مائنز کی دیانتداری کی گواہی دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون پر اپوزیشن کی رائے اور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ ضروری ہے، شق 6 ڈی تمام صوبوں میں یکساں قانون بنانے کی بات کرتی ہے یہ غیرضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی تنازع، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا
  • پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں فوری سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
  • این اے 241 مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن کمیشن و دیگر سے دلائل طلب
  • تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا، سپریم کورٹ