پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور:
ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔
بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دوسرے متعلقہ اداروں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب
کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو جواب دیا کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو کہ علی امین نے گولی ماری۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔