3ملکی سیریز ‘رضوان ‘سلمان کی سنچریاں پاکستان جنوبی افریقہ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 15 رنز بنا سکے۔فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی سکور 91 تھا ۔ محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ویان میولڈر نے دو ‘ لیونگی نگیڈی ‘کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سلمان علی آغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل کل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے زیادہ ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 49 اوور میں پورا کیا۔یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے مکمل کیا گیا سب سے بڑا ہدف ہے، ون ڈے کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔ پاکستان نے 2022 ء میں آسٹریلیا کیخلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے تاریخ ساز 260 رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں بیٹرز نے سنچریاں بھی بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہی اننگز میں 2 سنچریوں کا 27 واں واقعہ ہے، جو چوتھی وکٹ پر کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل اظہر الدین اور اجے جدیجہ نے 1998ء میں زمبابوے کیخلاف چوتھی وکٹ پر 275 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ بنائی تھی۔سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز پر بڑی شراکت قائم کی، یہ اعزاز اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا۔انہوں نے 2009ء میں چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر کے بیٹرز نے ایک ہی اننگز میںسنچری بنائی ہو۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رضوان اور سلمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پرٹیم کا مورال بلند ہوگا۔ امید ہے ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوںنے زبر دست کھیل پیش کیا اور مشکل ہدف کو حاصل کیا ہے ۔ فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دی ہیں ۔رضوان ‘سلمان کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد۔ کپتان رضوان نے صحیح معنوں میںکیپٹن اننگز کھیلی۔ نائب کپتان سلمان نے بھی شاندار بلے بازی کی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ محمد رضوان پاکستان نے حاصل کی نے ایک
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز:جنوبی افریقا کو شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔کیوی بولرز میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے113 گیندوں پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کانوے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلین فلپس نے28 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران موتھوسیمی نے 2 وکٹیں لیں جب کہ ایتھان بوش اور جونیئرڈالا نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔