میرواعظ کشمیر نے کہا کہ انہیں مسلسل چھٹے سال بھی آج شبِ برات سے قبل ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور انکی منصبی و مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا سفری دستاویزات پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق فیصلہ خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ ان افراد کے لئے امید کی کرن ہے، جنہیں برسہا برس سے محض رشتہ داری کی بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان ہزاروں افراد کو محض عسکریت پسندوں، سیاسی قیدیوں اور جیلوں میں مقید قیادت کے بچوں اور رشتہ داروں سمیت جس میں خود میرا خاندان بھی شامل ہے، اس بنیادی حق سے محروم کر دئیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ تعلیمی اور پیشہ وارانہ مواقع سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ حکمران عدالت عالیہ کے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔

اس دوران میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ انہیں مسلسل چھٹے سال بھی آج شبِ برات سے قبل ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کی منصبی و مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ کسی شخص کو محض اس کے بھائی یا والد کے عسکریت پسندی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، کسی شخص کی اپنی سرگرمیاں پاسپورٹ کی اجراء میں بنیاد بننی چاہیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر فاروق کہا کہ

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء

چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا  میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” بیجنگ وقت کے مطابق 12 فروری کی رات 8 بجے اندرون و بیرون ملک  ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گالا موسیقی،  رقص، کراس ٹاکس، اسٹیج ڈراموں، اوپیرا، میجک شو اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو  روایتی حسن اور جدید زندگی کی حامل  ایک ثقافتی خاندانی ضیافت پیش کرےگا۔

رات 8 بجے “2025 لالٹین فیسٹیول گالا”  سی ایم جی کے سی سی ٹی وی-1 ، سی سی ٹی وی-3، سی سی ٹی وی-4،  سی سی ٹی وی-15 ، 4 الٹرا ایچ ڈی چینل،  8K الٹرا  ایچ ڈی چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز،  نوائے موسیقی جیسی ریڈیو فریکوئنسیز، سی سی ٹی وی نیوز جیسے  نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور “100 شہروں ” میں بڑی اسکرینز  پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: محسن نقوی کا نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح
  • رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے، عامر فاروق
  • پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
  • کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو سبب اْس کا کھوکھلا پن ہو سکتا ، عرفان صدیقی 
  • ایم کیو ایم کا میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنیکا مطالبہ
  • پروفیشنل کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار کا مطالبہ
  • عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کیااقدامات کریں گے؟ سوال پر چیف جسٹس پاکستان نے کیا کہا؟جانیے
  • میڈیکل داخلوں کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے: فاروق ستار