سہ ملکی سیریز کے فائنل:پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔ پاکستانی ٹیم میں آج پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان، آغا سلمان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نجکاری کیلئے پی آئی اے،سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کی فہرست فائنل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے شرکاءکو نجکاری ڈویژن نے بریفنگ دی۔نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کےلئے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کئے۔
حکام نجکاری کمیشن نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔
حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، سٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں۔
نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاﺅس بلڈنگ فنانس بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اداروں کی نجکاری کےلئے فائنل کی گئی فیز 1 کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ہے۔
اسلام آباد کالج فار بوائز میں 16 اپریل کو بنگلہ دیش کے نامور سابق سفیر ایم مجارالقیس کی یاد میں خصوصی تقریب
مزید :