فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتا خوری اور نفرت کی سیاست کو دفن کردیا، سندھ حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق ستار کی پریس کانفرنس ایم کیو ایم سندھ حکومت ایم کی نے کہا
پڑھیں: