پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا، 1اعشاریہ86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا، عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاک سعودی وژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ڈالر تک پہنچ گئیں شزا فاطمہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4000 روپے اضافے کے بعد 303000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد 259773 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238133 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 42 ڈالر اضافے کے بعد 2903 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا