2025-03-12@12:07:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1234
«میں پیش کریں گے»:
(نئی خبر)
کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، اب وہ ٹرمپ کی تعریف پر ناراض ہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود کو ایک آزاد ملک کے طور پر کھڑا کرنا چاہیے۔ پہلے کچھ لوگ کہتے تھےکہ ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، بدقسمتی ہے ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک خوش تو ایک ناراض ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، انہیں پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے۔افغانستان میں صورتحال سے پاکستان نبردآزما ہے یہ ہماری پیدا کردہ نہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟ ان کا کہنا تھا کہ...
لاہور: سب سے بڑے کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلی ڈوگ فورڈ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے کینیڈا کے خلاف ٹیرف جنگ جاری رکھی تو وہ امریکا کی بجلی منقطع کر دیں گے۔ امریکی ریاستوں، نیویارک، مشی گن اور مینی سوٹا کو کینیڈین صوبے اونٹاریو سے ہزاروں میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، ان ریاستوں میں 15 لاکھ امریکی کینیڈین بجلی استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے، ڈوگ فورڈ اپنی بجلی زیادہ مہنگی کر کے امریکہ کو فروخت کریں، یوں دونوں پڑوسیوں کی تجارتی جنگ میں شدت آئے گی۔
کراچی: سفارتی اور فارن آفس کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان بہت جلد 10 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے جارہے ہیں، دونوں فریق تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی مزید گفتگو کریں گے۔ یاد رہے کہ انڈونیشی صدر کو 26 سے 28 جنوری تک پاکستان کا دورہ کرنا تھا، لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا، اب انڈونیشی صدر کا دورہ جلد ری شیڈول ہوگا۔ متوقع دورے کے دوران تعلیم، آئی ٹی، سیاحت، انرجی اینڈ فوڈ اور ملٹری تعاون کو بڑھانے پر گفتگو کیجائے گی اور معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امکانات کا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے ایشیا پیسفک عمران احمد صدیقی اپنے وزیر خارجہ کے آئندہ ڈھاکہ دورے کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ڈھاکہ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق عمران احمد صدیقی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جشم الدین سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایک خط بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ کے حوالے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جو...
سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج بھی ہوگا، جلسے بھی کریں گے۔ کسی کے کہنے پر یا کسی کی شہ پر کچھ نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے، فراست اور پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرپسند لوگ آج کل سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت اور غذا پر بات کرتے ہیں، شرپسند کہتے ہیں کہ قیادت کہاں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالا کے باہر کیمپ کیوں نہیں لگاتی؟سلمان اکرم راجہ کا...
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔ دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے...
آج کے ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ ہم جاگتے ہی سب سے پہلے فون چیک کرتے ہیں اور سونے سے پہلے بھی اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مسلسل فون استعمال کرنے سے آپ کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ صرف 72 گھنٹوں کے لیے فون کا استعمال محدود کر دیں تو یہ آپ کے دماغی سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔ تحقیق کیا کہتی ہے؟ جرمنی کی ہائیڈلبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون کے ماہرین نے 18 سے 30 سال کی عمر کے 25 نوجوانوں پر ایک تجربہ کیا۔ ان شرکاء کو...
میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر، ٹیکس لگانیوالوں پر جوابی ٹیکس لگائیں گے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا اور خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جماعت اسلامی کے پی کی قیادت امیر صوبہ خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم، امیر صوبہ وسطی عبدالواسع اور امیر صوبہ شمالی عنایت اللہ خان بھی امیر جماعت کے ہمراہ تھی۔ انہوں نے ادارہ میں خودکش دھماکہ کو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و سینئر وفاقی وزیر برائے خارجہ امور اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جلد کھڑا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 2030 تک جی 20 ممالک کا حصہ بن جائے گا۔ کچھ عناصر کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہضم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ریگولیٹری ادارے باہمی تعاون اور بھرپور طریقے سے کام جاری رکھیں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بات اسلام آباد میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ہیڈ آفس کی...
وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُسوقت تک رہیں گے، جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر کانگریس سے خطاب کریں گے، دوسری صدارتی مدت میں یہ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔...
7 مارچ 2025ء کو جدہ میں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کریں گے اور اس کے اصولی موقف پر زور دیں گے۔ پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی وکالت اور فلسطینیوں کو مزید بے گھر کرنے کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ 7 مارچ 2025ء کو جدہ میں ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس او آئی سی کے...
اسلام آباد: فلسطین میں بگڑتی صورت حال اور اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 7 مارچ کو جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔...
صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں...
ویب ڈیسک : فلسطین میں بگڑتی صورت حال اور اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 7 مارچ کو جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں او...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق 7 مارچ 2025 کو جدہ میں ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی نقل مکانی کے مطالبات کی وجہ سے فلسطین میں بگڑتے ہوئے حالات کے جواب میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ فلسطین کاز...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا...
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان المبارک کے دوران کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوبصورت اقدام کیا ہے اور 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران تماشائیوں کے لیے مفت افطار باکس کا اعلان کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کو دیکھنے والے شائقین کو مفت افطار باکس دیا جائے گا۔ صرف میچ ٹکٹ دکھانے والے تماشائیوں کو جوس اور ایک مِنی پیزا پر مشتمل پیکج ملے گا، تاکہ وہ میچ کے دوران افطار کے لیے بے فکر ہو کر کھیل کا لطف اٹھا سکیں۔ افطار کے علاوہ، شائقین کو آئی سی سی...
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار —فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمے دار ہے۔ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے. وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے. اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے. خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی...

معاشی بحالی میں آرمی چیف کا کردار قابل ستائش :ریاست کیلئے سیاست قربان کردی ‘ وزیراعظم آج حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے : عطاتارڑ
اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت آج مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے، عوام انتشار نہیں خوشحالی چاہتے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج خود انتشار کا شکار ہیں، آج پوری قوم کے سامنے اپنی ایک سالہ کارکردگی رکھیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج 4 مارچ 2024ء کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کو ایک سال مکمل ہو...
اویس کیانی : خصوصی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہو گا ،وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ،کل ڈیڑھ بجے ہونے والے خصوصی اجلاس میں میڈیا اور نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا کابینہ اجلاس کی کاروائی سب کے سامنے ہو گی ،وزیراعظم کے تین سے چار وزراء بھی کابینہ کی سالانہ رپورٹ کے خدوخال بتائیں گے کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے. ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئےورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور...
—فائل فوٹو وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباء اپلائی کر سکیں گے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔ سابق پرنسپل ایچی سن کالج ایکسٹینشن چاہتے تھے، اہلیہ کرپٹ تھیں، وزیر تعلیم پنجابلاہور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایچی سن... سکندر حیات نے بتایا ہے کہ بی ایس...
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات کی تیاریاں مکمل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ایک ارب ڈالر قسط پر مذاکرت کیلئے آج پاکستان پہنچے گا اور اقتصادی جائزہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرت کے لیے آئی ایم ایف وفد 3 مارچ بروز پیر پاکستان پہنچے گا۔آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا جب...
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اقلیتی برادری کو مائنارٹی کارڈز تقسیم کرنے کے حوالے سے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خاں اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اقلیتوں کے لئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں جن میں...
اسلام آباد(خبرنگار)3 مارچ 2016 ء کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی ہے، بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناؤنے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016ء کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑااس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت...
فائل فوٹو پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔مذاکرات میں پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرے گا۔آئی ایم ایف...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ امت شاہ کی توجہ صرف اپوزیشن لیڈروں کو ہدف بنانے اور منتخب حکومتوں کو گرانے پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر پریانک کھرگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی توجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان انسٹاگرام ریلز کی جانب مبذول کرائی، جن میں جعلی کرنسی نوٹوں کی فروخت کی کھلے عام تشہیر کی جا رہی ہے۔ پریانک نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مودی کو مخاطب کر کے لکھا "نریندر مودی جی، جعلی کرنسی اب محض ایک فون کال کی دوری پر دستیاب ہے"۔ انہوں نے مزید کہا "آپ نے نوٹ بندی کا مقصد جعلی کرنسی کے خاتمے...
آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر بڑی شرائط پوری کر دی ہیں جن میں صوبوں کا 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دینا اور صوبائی ریونیو کا 376 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 442.4 ارب روپے تک پہنچنا شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر 6008 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 384 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے حکومت آئی ایم ایف مشن...
المنار نیٹ ورک کے مطابق عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ وہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے فرار اور حماس کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو روکنے کی اسرائیلی حکومت کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو یمنی مسلح افواج صیہونی حکومت کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں پھر سے شروع کر دیں گی۔ انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کی حمایت کے لیے اپنی ثابت قدمی اور مذہبی، انسانی اور اخلاقی لحاظ سے حمایت کے عزم کا...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے۔فیصل آباد میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔ پی پی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے: رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات طے پاگئی ہے، جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کیلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی بیٹنگ جاری، 30 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور حکمران جماعت کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی...
لاہور: رمضان المبارک کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے، مہنگائی اور گراں فروشی سے شہری پریشان ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز پرائز کنٹرول مجسٹریٹ گراں فروشی روکنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سبزیوں میں آلو دوئم 45 کے بجائے 80 سے 100 روپے فی کلو، پیاز 70 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 40 کے بجائے 100 روپے، لہسن دیسی 600 کے بجائے 800 روپے اور ادرک 370 کے بجائے 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ اور بھنڈی 300 روپے، میتھی 100 روپے اور کریلے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب 400 روپے کلو، کیلا 300 روپے درجن اور کھجور ایک ہزار روپے کلو...
ویب ڈیسک: زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 5 سیکورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزموں کی 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے تفیشی افسر سے سوال کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہی ملزم ہیں۔ وکیل صفائی راشد صدیقی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ وہ ملزم نہیں ہیں جو ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو واضح نہیں، مخبر خاص کی نشاندہی پر ملزم گرفتار کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، سرعام...
خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف...
وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ—فائل فوٹو وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے ہیں، کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی فری ہوم سولر سسٹم دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کر کے...
شرجیل میمن---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔شرجیل میمن نے ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی نے دی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے کارناموں کی دنیا گواہ ہے، سیلاب متاثرین کے لیے21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں۔ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے، عوام کو قبول نہیں، کاشف سعید شیخ کراچی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے... شرجیل میمن کا کہنا...
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔ اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے کہ دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم...
کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور،شکار پور،گھوٹکی،لاڑکانہ اور سکھرمیں 2 مارچ کی رات اور 3 مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا...
اسلام آباد( اے بی این نیوز)دو رمضان المبارک کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا، پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے دفتر میں حاضر ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3مارچ کو اسٹیٹ بینک و دیگر کمرشل بینکوں میں زکوٰة کٹوتی کیلئے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینکوں کا عملہ زکوٰة کٹوتی کے سلسلے میں اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا۔زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں تمام بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، عملہ زکوۃ کٹوتی کے سلسلے میں ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ...
صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پرمستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی286روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن...
دو رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔
ویب ڈیسک: دو رمضان المبارک(3 مارچ 2025) کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔ پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبےکی ترقی کیلئےچین کی مدد سے آگےبڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے، سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھاکرنوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ،نوجوانوں کی...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )پاکستان کی کاشتکار برادری کو زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے جدید زرعی تکنیک کے استعمال کی تربیت دی جانی چاہیے زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے جدید طریقوں سے ہم آہنگ رہنا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بہت سے کسان اب بھی فرسودہ کاشتکاری کے طریقے استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت کم ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط مالی بنیاد کی ضرورت ہے تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ پالیسی ساز کاشتکاروں کو مطلوبہ...
پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے وہ بڑھتے نظر آرہے:جے یو آئی (ف) WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی...
ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوئیں وہ چیزیں کامران مرتضیٰ نے سامنے رکھیں۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے...
حسن علی:صدرمملکت آصف علی زرداری کےدورہ لاہورکادوسراروز، صدرآصف علی زرداری ایک ہفتےمیں تیسری مرتبہ لاہورآئےہیں۔صدر مملکت5روزہ دورہ لاہورکےایک دن وقفےکےبعدگزشتہ شب لاہورپہنچے، صدر آصف علی زرداری آج جناح پولوکلب ڈی ایچ اےکادورہ کریں گے، صدر آصف علی زرداری آج شام اسلام آبادواپسی چلے جائیں گے۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے گروپ میں آخری نمبر رہا۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ سٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے ہرایا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ایونٹ میں شریک دیگر...
اسلام آباد+ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علماء کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پی کے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ادھر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں...
یوکرین نے ایک بڑے معاہدے کے ابتدائی خدوخال پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت امریکہ کو یوکرین کے معدنی ذخائر تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ کییف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے شدید دباؤ ہے جو یوکرین اور امریکی صدور کے درمیان اختلافات کی ایک اہم وجہ بھی بن چکا ہے۔ یوکرین کا اندازہ ہے کہ دنیا کے “اہم خام مال” کا تقریباً پانچ فیصد اس کے پاس موجود ہے ۔ ان معدنیات میں تقریباً 1.9 کروڑ ٹن گریفائٹ کے ثابت شدہ ذخائر شامل ہیں جس کے باعث یوکرین دنیا کے پانچ بڑے گریفائٹ فراہم کنندگان میں شمار ہوتا ہے۔ گریفائٹ الیکٹرک گاڑیوں کی...
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم عمران خان جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب انا بیچ میں آ جاتی ہے تو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آرمی چیف سے میری ملاقات پر عمران خان خوش تھے اور انہوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میں نے یہ ملاقات عمران خان کی پیشگی اجازت سے کی تھی،...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے چند گھنٹے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ گروپ ایلون مسک سے بہت خوش ہے نیویارک ٹائمز کے مطابق جب ٹرمپ کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوا، تو ایسا لگ رہا تھا کہ کابینہ کے ارکان کا کام یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ واقعی ایلون سے خوش ہیں اپنے نام کے کارڈ کے ساتھ وزرا خاموشی سے بیٹھے ہوئے تھے، وہ خاموشی سے سنتے رہے جب دنیا کے امیر ترین شخص نے ان پر تنقید کی اور خسارے کے حجم پر سرزنش کی، ایبولا کی روک تھام کی کوشش کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا...

صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب...
ویب ڈیسک: ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے دوران انہیں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی--فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو یہ کیسے فنڈز نہیں دیتے، عید کے بعد ہم صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی اور دھرنے کیسے ہوتے ہیں، یہ دیکھ لیں پھر کہ اپنا حق کیسے لیا جاتا ہے۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کس مقصد کے لیے کر رہی ہے؟ کیا اب یہ عدالتوں کے خلاف احتجاج کریں گے؟انہوں نے کہا کہ ایک شخص بار بار این آر او مانگ رہا ہے، لیکن این آر آو نہیں مل رہا، وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان کو عدالتوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔ حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب کاحصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کے لیے...
وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہو گی، صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج شام ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے، بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عبد الرحمان...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کی اندرونی کہانی کے مطابق صدر نے کہا کہ گورنر سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی کر کے ایکشن لینا ہے۔ گورنر پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے وہ بہتر ہیں، کام کر رہے ہیں۔ بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہو گا۔ ہر فورم پر اس کی نشاندہی کر چکا ہوں۔ صدر مملکت نے لاہور میں 5 مصروف دن گزارے۔ارکان نے صدر سے شکایت کی کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سُنتی۔ ایک ایڈیشنل سیکرٹری دیا گیا ہے...
سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران ان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی...
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان(فائل فوٹو)۔ ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کو دورۂ پاکستان کے دوران خصوصی تقریب میں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی کے ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے...
اسلام آباد : ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے . وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان...
دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر...
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر کل (بروز جمعرات) پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے...
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا...
یو اے ای کے ولی عہد کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ولی عہد کا خصوصی طیارہ...
سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی--فائل فوٹو سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے مجوزہ بجٹ 26-2025ء سے متعلق بریفنگ دی۔سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ اگلے بجٹ میں 60 لیبز کی تیاری کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے، 30 لیبز دیہاتی علاقوں کے اسکولوں میں بنیں گی۔ تعلیم قومی بیانیے کا حصہ ہونا چاہیے، سیکریٹری تعلیم 7 اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس لیب بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے 5 کالجز میں سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس بنائے ہیں، محی الدین وانی انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں...
پاکستان جو کبھی ایشیا میں فٹ بال کے میدان میں اپنا ایک مقام رکھتا تھا آج اس کھیل کے زوال کی داستان بن چکا ہے۔ فٹبال جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے پاکستان میں اپنی شناخت کھو چکا ہے۔ اس گرتی ہوئی صورتحال کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں سب سے اہم پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اندرونی سیاست، کرپشن ، انتظامیہ کی نااہلی، اور کھیل کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر عدم توجہی شامل ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن پر براجمان چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی “محنت” رنگ لے آئی اور فٹبال کی عالمی تنظیم “فیفا” نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تاریخ انتظامی بحران، سیاسی مداخلت اور...
حماس کے ترجمان نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ معاہدے کی راہ میں حائل قابض اسرائیلی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام شرائط پر اپنی وابستگی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی نئے آئیڈیاز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات، یا پہلے مرحلے میں توسیع، یا تمام مراحل کو ضم کرنا، مزاحمت کے مطالبات اور اس کی جانب سے طے شدہ سرخ لکیروں پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم بانئ پی ٹی آئی عمران خان ہوں گے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہونی ہے، بیٹھک کا مقام 2 سے 3 مرتبہ تبدیل کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، پاکستان میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی راج ہے، حکومت نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا: عمر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
یوکرینی مقبوضہ علاقوں کو روس کا حصہ تسلیم نہیں کرینگے،پولش سفیر ماچے پریسارسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی)اسلام آباد میں پولینڈ کے سفارت خانے نے یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا،پولش سفارخانہ میں منعقدہ تقریب میں پولش سفیر ماچے پریسارسکی،پورپی یونین کے ناظم الامور فلب گراس, برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، جرمن سفیر الفریڈ گریناس،فرانسیسی سفیر نکولا گیلی سمیت متعدد یورپی سفرا نے شرکت کی تقریب میں یوکرین جنگ کے حوالے سے ثقافت بمقابلہ جنگ کے عنوان سے دستاویزی فلم پیش کی گئی اپنے خطاب میں میزبان پولش سفیر ماچے پریسارسکی نے کہا کہ تین برس قبل روس نے یوکرین کے خلاف جارحیت کا آغاز کیاہم یوکرینی مقبوضہ علاقوں...
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات...

وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کے لیے تاشقند پہنچ گئے ہیں، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا منگل سے ازبکستان کا دورہ، اہم معاہدے بھی ہونگے تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کے لیے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔سکھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے لیے ہڑتال کی ضرورت نہیں۔ کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔ انہوں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر مقررہ وقت پر شیڈول کے مطابق ٹیرف عائد ہوں گے وائٹ ہاﺅس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کے اطلاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران اگرچہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے لیے چار مارچ کی طے شدہ ڈیڈ لائن کا ذکر نہیں کیا تاہم انہوں نے فرانس سمیت تمام...
محمد ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل سے مشیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے ناہید اسلام نے کئی دنوں سے متوقع اپنا استعفیٰ آج پیش کردیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ناہید اسلام ایک نئی سیاسی پارٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے جس کا اعلان 28 فروری کو طلبا کے خلاف امتیازی سلوک اور جاتیہ ناگورک کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا ناہید اسلام اس سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت میں...