نواز حکومت کا تسلسل برقرار رہتا آج ملائیشیا سے آگے نکل جاتے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آرہی ہے، احسن اقبال سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ملک کو ڈیفالٹ سے احسن اقبال کا تسلسل نے ملک
پڑھیں:
حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جنہوں نے غلامی میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی اور خودی کا شعور دیا۔ حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارتِ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) افکارِ اقبال کی نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کر سکے۔
مزید پڑھیں:’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے‘ صدر اور وزیرِاعظم کا شاعر مشرق کی برسی پر پیغام
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبے میں فکرِ اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی اور قومی ترقی کے سفر میں اقبال کے افکار ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور پوری دنیا کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال علامہ اقبال لاہور مزار اقبال