وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے.  وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے  ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے.

اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے.  خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول  کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان،  خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں  حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ ہوں. 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایک سال کریں گے

پڑھیں:

کابینہ میں عدم شمولیت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات، شہبازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلوں پر تحفظات تھے کیونکہ پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل نہیںکیا جاسکا، ان تحفظات کو لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کرینگے، یہ اہم ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
ملاکنڈ یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنبوالا لیکچرار ملازمت سے فارغ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا
  • خصوصی وفاقی کابینہ اجلاس کل؛ وزیراعظم ایک سالہ کارکردگی پیش کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
  • حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
  • ایک سالہ کارکردگی؛ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا
  • عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • کابینہ میں عدم شمولیت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات، شہبازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات طے پاگئی
  • صدر زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی