وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم عمران خان ہوں گے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم بانئ پی ٹی آئی عمران خان ہوں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہونی ہے، بیٹھک کا مقام 2 سے 3 مرتبہ تبدیل کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، پاکستان میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی راج ہے، حکومت نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے سڑکوں پر اور ایوانوں میں بھی احتجاج ہوتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار، راولپنڈی بار اور اسلام آباد بار سب جگہ پی ٹی آئی جیتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں اپوزیشن کہنا ہے کہ عمر ایوب
پڑھیں:
منرلزایکٹ کی منظوری عمران خان کی رضامندی سے مشروط ہے،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کہاہے کہ منرلزایکٹ کی صوبائی اسمبلی سے منظوری عمران خان کی رضامندی سے مشروط ہے،بل میں کوئی متنازعہ چیزنہیں ہے تاہم جب تک عمران خان کلیئرنس نہیں دیں گے بل پر کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے بیرسٹرگوہرنے کہاکہ اس بل میں کوئی ایسی شق نہیں ہے جس سے صوبے کے حقوق پر کوئی منفی اثرپڑرہاہواور نہ ہی صوبے کو کوئی اختیاروفاقی حکومت یاایس آئی ایف سی کودیاجارہاہے،وزیراعلیٰ کاکہناہے کہ جب تک عمران خان کلیئرنس نہیں دیں گے بل منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بل پر کچھ میڈیاکے لوگ اور کچھ پارٹی کے لوگ جو اعتراضات کررہےہیں ان پر جلدپارٹی کی طرف سے ایک باضابطہ پریس ریلیزجاری کرکے جواب دے دیاجائے گا۔