آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا
حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات کی تیاریاں مکمل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ایک ارب ڈالر قسط پر مذاکرت کیلئے آج پاکستان پہنچے گا اور اقتصادی جائزہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرت کے لیے آئی ایم ایف وفد 3 مارچ بروز پیر پاکستان پہنچے گا۔آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا جب کہ اقتصادی جائزہ مذاکرات 14مارچ تک جاری رہیں گے ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل تکنیکی اور پالیسی سطح میں ہوں گے ، وفد آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔دوسری جانب، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہے ، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہوں گے ، جائزہ کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے ، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔علاوہ ازیں، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپرا حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا جب کہ آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔اس کے علاوہ، پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ پرمذاکرات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

 آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض  کی قسط‘ جائزہ مشن آج پاکستان آئیگا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج   (پیرکو) اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریبا ً2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا، رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔پنجاب ، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی جائزہ مذاکرات، آئی ایم ایف کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں چوری روکنے کا مطالبہ
  • اقتصادی جائزہ مذاکرات، آئی ایم ایف کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں چوری روکنے کا مطالبہ
  • 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات کا آغاز
  • سات ارب ڈالر قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا
  • 7 ارب ڈالر قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزے کیلیے پاکستان پہنچ گیا
  • آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا
  •  آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض  کی قسط‘ جائزہ مشن آج پاکستان آئیگا
  • قسط کی ادائیگی، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کل پاکستان  آئے گا
  • آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن دو روز میں پاکستان آئے گا