Islam Times:
2025-03-05@22:02:27 GMT

او آئی سی اجلاس، پاکستان کی نمائندگی اسحق ڈار کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

او آئی سی اجلاس، پاکستان کی نمائندگی اسحق ڈار کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں ہوگا۔ اجلاس میں فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔  
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں او آئی سی خارجہ کے

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس آج ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ ارکان عوام کے سامنے کارکردگی پیش کریں گے۔

اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے۔

خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، خواتین، طالبعلموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ ہوں۔
 

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکی قومی سلامتی کے مشیرکا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر
  • مشیر امریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر
  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی اجلاس، نائب وزیراعظم شرکت کریں گے
  • اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی اجلاس، ڈپٹی  وزیراعظم شرکت کریں گے
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وفاقی حکومت کا پہلا سال مکمل، کابینہ کی کارکردگی پر خصوصی اجلاس آج ہوگا
  • رمضان میں غز ہ کیلئے امداد کی بندش اسرائیلی منظم مہم کا حصہ : پاکستان
  • پاکستان کا فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
  • پاکستان کا اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ