ارلی چائلڈ ایجو کیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے: سیکریٹری تعلیم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی--فائل فوٹو
سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے مجوزہ بجٹ 26-2025ء سے متعلق بریفنگ دی۔
سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ اگلے بجٹ میں 60 لیبز کی تیاری کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے، 30 لیبز دیہاتی علاقوں کے اسکولوں میں بنیں گی۔
7 اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس لیب بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے 5 کالجز میں سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس بنائے ہیں، محی الدین وانی
انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے، 80 اداروں میں اسکل لیب بنانے کے لیے 300 ملین روپے تجویز کیے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں این سی اے، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کا بجٹ مانگا ہے، کراچی کی کچی آبادیوں کے آؤٹ آف اسکول بچوں کے لیے بجٹ تجویز کیا ہے۔
ممبر کمیٹی نے کہا کراچی میں ایک کمیونٹی کا شیئر نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن ابھی وزارتِ تعلیم کو منتقل ہوچکا ہے، اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ اگلے مالی سال کے لیے تجویز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حدود میں رہ کر 9 منصوبوں کے لیے بجٹ مانگا ہے، کمیٹی سے بھی گزارش ہو گی کہ ہماری اس سے متعلق سفارش کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے لیے نے کہا
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کانگریس سینٹر تاشقند آمد، گارڈ آف آنر پیش
’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچ گئے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچے تھے۔
ازبک وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا تھا۔
تاشقند پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔