دریائے سندھ پر کینالز نہیں بننےدیں گے: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
شرجیل میمن---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔
شرجیل میمن نے ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی نے دی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے کارناموں کی دنیا گواہ ہے، سیلاب متاثرین کے لیے21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں۔
کراچی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے.
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بجلی کا بل نہیں دے سکتے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یو ٹیوب پر غلط خبردینے، الزام عائد کرنے والے کو سخت سزا ہونا چاہیے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یو ٹیوب پر غلط خبر دینے یا الزام عائد کرنے والے کو سخت سزا ہونا چاہیے۔
سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر کاروبار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فیک نیوز کے خاتمے میں میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا بریکنگ اور لال ڈبوں کے چکر میں خبر دیتا ہے یہ جانے بغیر کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ کوئی یوٹیوب پر غلط خبر دیتا ہے یا الزام لگاتا ہے تو اسے سخت سزا ہونا چاہیے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب ہمارا ملک ہے کوئی دشمن ملک نہیں۔ ان کے منصوبوں کی تعریف کرنا چاہیے۔ ہم سندھ میں ایک ہزار پنک اسکوٹیز سے آغاز کررہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ یہ تعداد ایک کروڑ ہوجائے۔ سندھ حکومت نے دو لاکھ سولر پینل فراہم کیے۔21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں جن میں سے ساڑھے سات لاکھ گھر بن چکے ہیں۔ ماہانہ 50 ہزار گھر تعمیر ہورہے ہیں۔ ہم ہاؤسنگ پروجیکٹس میں دنیا کا ریکارڈ توڑیں گے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ افراد کو تربیت فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی کشیدگی نہیں ہے بھلے سیاسی اختلافات کیوں نہ ہوں۔ ہمیں پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے پر توجہ دینا ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 86 فیصد نمو ہوئی۔ ہمیں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ تمام شعبے اگر مل کر کام کریں بالخصوص پبلک پرائیویٹ شپ کے تحت کام کریں تو کامیابی ہوگی۔