صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔
نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو مختصر رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔(جاری ہے)
صدر مملکت کے اس خطاب کیلئے سرکاری طور پر تقریر کے متن کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے اور اہم نکات مرتب کرلئے گئے ہیں صدرآصف علی زرداری کی تقریر میں حکومت کی اولین سال کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو یقینی ڈیفالٹ سے بچانا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم کرکے مہنگائی کی شرح کوانتہائی نیچے لانا حکومت کے کارنمایاں کے طور پر پیش کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر میں ان عوامل اور امن دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا جن کے باعث پہلے سال میں ترقی کی رفتار اور استحکام کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا رہا۔صدر مملکت کی تقریر میں حکومت کی اولین سال کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہونے کا ذکر بھی تقریر میں کیا جائیگا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ صدر مملکت کی تقریر میں معاشی شعبے میں حکومت کی پیش رفت اور سفارتی میدان میں ملک کو تنہائی سے نجات دلانا جس کے بعد پاکستان کو اہم دارالحکومتوں میں تیزی سے پذیرائی ملنا شروع ہوگئی ہے اسے وضاحت سے بیان کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ حکومت نے اہم وزارتوں سے گزشتہ سال کی کارکردگی اور کامیابیوں کی تفصیل بھی طلب کیں تھیں جن میں سے بیشتر نے اپنے بریف متعلقہ حکام کو ارسال کردیئے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں حکومت کی کی تقریر میں کیا جائے گا علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ
پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کیلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈیپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔
سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔
سی سی ڈی پنجاب میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا، مریم نواز نے ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، سی سی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے، 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی مجموعی طور پر 4 ہزار 258 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، پنجاب پولیس سے 2 ہزار 258 افسران اور اہلکار فوری طور پر ٹرانسفر کیے جائیں گے۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے سی سی ڈی کے لیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دے دی ہے، ساتھ ہی ڈیپارٹمنٹ کیلیے فوری قانون سازی کا حکم بھی دیا ہے۔