اکوڑہ دھماکہ اداروں کی ناکامی، افغانستان سے مذاکرات کرنا ہونگے: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا اور خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جماعت اسلامی کے پی کی قیادت امیر صوبہ خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم، امیر صوبہ وسطی عبدالواسع اور امیر صوبہ شمالی عنایت اللہ خان بھی امیر جماعت کے ہمراہ تھی۔ انہوں نے ادارہ میں خودکش دھماکہ کو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات اور مجرموں اور منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو فی الفور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کرنا ہوں گے، دونوں ممالک کی آپسی لڑائی سے دونوں ممالک کے عوام کا نقصان اور دشمنوں کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی حکومت افغانستان اور ایران سے تعلقات کے استحکام کو ترجیحِ اول بنائے، لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دورے کے موقع پر کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ملت اسلامیہ غم کی کیفیت میں مبتلا ہے، مولانا حامد الحق کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک گئے اور مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی نائب نائب مہتمم دارلعلوم حقانیہ مولانا راشد الحق اور بیٹے عبدالحق ثانی سے ان کے والد کی شہادت پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ انھوں نے اس موقع پر علما و طلبہ اور مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ملت اسلامیہ غم کی کیفیت میں مبتلا ہے، مولانا حامد الحق کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی امور کے ذمہ داران اور وفود سے ملاقات میں کہا کہ غزہ فلسطین پر امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ بے یقینی بڑھا رہا ہے، فلسطینیوں نے ماہِ رمضان میں ایمانی طاقت کا ازسرنو مظاہرہ کردیا، عالمِ اسلام کی قیادت فلسطین کی آزادی کے لیے موثر حکمتِ عملی بنائے، خاموشی، بزدلی اور لاتعلقی پوری اسلامی دنیا کے لیے خطرناک نتائج لائے گی، امریکی صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت یورپ کو بھی امریکی تابعداری سے آزاد کرارہی ہے، اِس صورتِ حال میں مسلم ممالک بھی امریکی غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیے 9 سال ہوگئے، قوم کو کچھ نہیں معلوم کہ اس دہشت گرد کو کیوں سنبھال کر رکھا ہے، کلبھوشن محفوظ ہے بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک پاکستان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائی تیز تر کیے جارہا ہے جبکہ حکومت اور سکیورٹی ادارے بے بس ہیں، دہشت گردی کے منظم، مخصوص گٹھ جوڑ کے خاتمہ کے لیے قومی اتفاقِ رائے سے ازسرِنو قومی ایکشن پلان ناگزیر ہے، حکومت اور ریاستی ادارے جان لیں کہ سیاسی عدم استحکام ہر عدم استحکام کی جڑ ہے، وفاقی حکومت افغانستان سے تعلقات کی بہتری اور استحکام کے لیے بظاہر کوئی سرگرمی نہیں دِکھا رہی، ہر آنے والا دن افغان عوام میں پاکستان کے خلاف زہر پھیلارہا ہے، حکومت افغانستان اور ایران سے تعلقات کے استحکام کو ترجیحِ اول بنائے۔