نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر اتفاق
7 مارچ 2025 کو جدہ میں ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کو اکٹھا کرے گا تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی نقل مکانی کے مطالبات کی وجہ سے فلسطین میں بگڑتے ہوئے حالات کے جواب میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
فلسطین کاز کے مضبوط حامی کے طور پر پاکستان نے اس مسئلے کو مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسلسل اجاگر کیا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کریں گے اور اس کے اصولی موقف پر زور دیں گے۔
مزید پڑھیے: غزہ پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر پاکستان کی حمایت
پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی وکالت اور فلسطینیوں کو مزید بے گھر کرنے کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کرے گا۔
اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے جن میں فلسطینیوں کے وطن واپس جانے کا حق اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔
مزید برآں اجلاس کے موقعے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
او آئی سی سعودی عرب کونسل آف وزرائے خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: او ا ئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اسحاق ڈار او ا ئی سی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورے میں اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔
وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا