City 42:
2025-03-03@09:43:23 GMT

بنک کل عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:  زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔

  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

 سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل، اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

سٹی 42 : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں اوقات کار جاری کردیے ۔ 

اسٹیٹ بینک نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس کے مطابق سوموار تا جمعرات آفس ٹائم صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک ہوگا ، جبکہ بروز جمعہ بینک آفس ٹائم صبح ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی لین دین کے لئے بینک اوقات صبح 9 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 2 بجے تک ہوگا ، بروز جمعہ عوامی لیں دین کے لئے بینک اوقات ساڑھے 8 بجے سے بغیر وقفہ کے دوپہر 1 بجے تک ہوگا ۔ نئے اوقات کار کا اطلاق رمضان المبارک تک تمام بینکوں پر ہوگا ۔ 

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
  • رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کار جاری
  • زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
  • اسٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا
  • رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل، اسٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • زکوة کٹوتی کیلئے تمام بینک 2 رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔
  • 3مارچ بروز پیربینک بند رہیںگے