ویب ڈیسک : فلسطین میں بگڑتی صورت حال اور اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈپٹی  وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل  کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار مملکت سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 7 مارچ کو جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں فلسطین میں بگڑتی صورت حال، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

  اڈیالہ جیل سے بانی کے متعلق خاص خبر باہر نکل آئی

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان فلسطینی کاز کا ایک مضبوط حامی ہے۔ پاکستان اس مسئلے کو مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسلسل اجاگر کرتا رہا ہے، آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں  ڈپٹی  وزیر اعظم پاکستان کی فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔ڈپٹی  وزیراعظم فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ملک کے مؤقف کو اجاگر کریں گے، اسحاق ڈار اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے۔ اسحاق ڈار فلسطینی عوام کی مزید بے دخلی کی ناقابل قبول تجاویز کی مذمت کریں گے اور فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی پر زور دیں گے۔

صدرمملکت کا 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

فلسطینیوں کے حقوق میں ان کے اپنے وطن واپسی کا حق اور ایک قابل عمل، جغرافیائی طور پر مربوط اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے،  ایک ایسی فلسطینی ریاست جو القدس الشریف بطور دارالحکومت جون 1967 سے پہلے والی  سرحدوں پر مبنی ہو۔

 او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کے شرکت کریں گے اسحاق ڈار اجلاس میں او آئی سی

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال، وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال, ایک برس مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی اجلاس طلب،آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے.  وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے  ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے. اجلاس میں متعلقہ وزراء، خزانہ، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے.  خصوصی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول  کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان،  خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں  حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ ہوں. 

متعلقہ مضامین

  • فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی اجلاس، نائب وزیراعظم شرکت کریں گے
  • اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودیہ جائیں گے
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال، وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے.
  • خصوصی وفاقی کابینہ اجلاس کل؛ وزیراعظم ایک سالہ کارکردگی پیش کریں گے
  • چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • غزہ کی تعمیرنو کا منصوبہ تیار، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے کاوشیں تیز کریں گے، مصر
  • غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت، 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • نائب وزیراعظم کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے رابطہ‘ اہم امور پر گفتگو