وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئے

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار  پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور رولز کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو جرمانے عائد ہوئے اور مقدمات درج ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنگلی حیات کے مریم نواز

پڑھیں:

محکمہ جنگلی حیات کی جھنگ، تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کرا لیا۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی اور کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے: مریم نواز
  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام
  • پنجاب میں عالمی یوم جنگلی حیات کی تیاریاں زور و شور سے جاری
  • محکمہ جنگلی حیات کی جھنگ، تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم
  • مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ