20 ارب کے رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے۔ انھوں نے آرمی چیف سے متعلق مزید کہا کہ ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے۔ انھوں نے آرمی چیف سے متعلق مزید کہا کہ ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاوں تلے روند دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جو جہاد کیا اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی۔ ان کے مطابق سنہ 2018ء میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فاش غلطیوں کی وجہ سے چند سال بعد دہشت گردی دوبارہ سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کو سوات اور دوسرے علاقوں میں لاکر بسایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہارڈ سٹیٹ اور سافٹ سٹیٹ کے تقاضوں میں فرق ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشی استحکام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان معاشی طاقت بنے گا۔