—فائل فوٹو

وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباء اپلائی کر سکیں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔

سابق پرنسپل ایچی سن کالج ایکسٹینشن چاہتے تھے، اہلیہ کرپٹ تھیں، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایچی سن.

..

سکندر حیات نے بتایا ہے کہ بی ایس طلبا کے لیے 65 فی صد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے 80 فی صد میرٹ مقرر کیا گیا ہے، یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل شروع ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں 34 ہزار سے زائد طلباء رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سکندر حیات نے تعلیم پنجاب کہا ہے کہ لیپ ٹاپ

پڑھیں:

پنجاب میں عالمی یوم جنگلی حیات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

پنجاب بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب، مدثر ریاض ملک نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے بتایا کہ گزشتہ سال 14 ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو بازیاب کروایا گیا، جبکہ جرمانوں کی مد میں 12 کروڑ سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کریں اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ نایاب جانوروں کی افزائشِ نسل کامیابی سے جاری ہے اور محکمہ کو "وائلڈ لائف فورس" میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نئے قوانین متعارف کرواتے ہوئے سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفاری زو اور لاہور زو کو محفوظ اور انتہائی پرکشش بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام جوق در جوق اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

مزید برآں، پنجاب میں تین وائلڈ لائف ریسکیو سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں زخمی، بیمار اور لاغر جانوروں کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مسکن محفوظ بنائے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
  • پنجاب کے طلبہ کیلیے خوشخبری؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 42 پوائنٹس کی کمی
  • وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری
  • پنجاب میں عالمی یوم جنگلی حیات کی تیاریاں زور و شور سے جاری
  • دبئی :تعلیمی شعبے میں 16 ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ کو گولڈن ویزے جاری
  • حیدرآباد؛ حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم
  • رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان