3 مارچ 2016 ء‘ کلبھوشن گرفتاری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)3 مارچ 2016 ء کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی ہے، بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناؤنے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016ء کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑااس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے سر عام دنیا کے سامنے بھارت کے ناپاک عزائم عیاں کئے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی راء کے افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے۔ بھارتی جاسوسوں کی پیشہ ورانہ مہارت صرف بالی وڈ کی فلموں تک ہی محدود ہے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستانی سر زمین پر رنگے ہاتھوں پکڑا اور اسکا دہشت گردی کا تمام نیٹورک ایکسپوز کیا جو معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے درپے تھا اور اس کے تمام گھناؤنے عزائم اس کے سامنے رکھے جو اس نے من و عن تسلیم کر لئے اور اس کائونٹر ٹیررزم آپریشن کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس ایجنسی اور اس
پڑھیں:
مہنگائی کنٹرول میں ناکامی، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کردیا
تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں پارلیمنٹ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 273 میں سے 182 ارکان نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔
ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال ہے جبکہ 2024 کے وسط میں یہ 6 لاکھ ایرانی ریال سے کم تھی۔
خبررساں ایجنسی کے مطاق اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عبد الناصر ہمتی کا دفاع کرتے ہوئے قانون سازوں سے کہا تھا کہ ’ہم دشمن کے ساتھ مکمل اقتصادی جنگ میں ہیں، ہمیں جنگی حکمت عملی اپنانا ہوگی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی مسائل کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جاسکتی۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیدیا