کینیڈا، میکسیکو اور چین کیساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کانگریس سے خطاب کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُسوقت تک رہیں گے، جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر کانگریس سے خطاب کریں گے، دوسری صدارتی مدت میں یہ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُس وقت تک رہیں گے، جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے قریب ترین اتحادی کینیڈا سے تجارتی جنگ شروع کر دی۔ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تجارتی جنگ نے کہا کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
امریکی ٹیرف سے نالاں چینی عوام میں ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی گھریلو فروخت میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔
لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔
ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے۔
جب سے امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ بڑھی ہے تب سے چین میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والی پوسٹیں کی جارہی ہیں اور کچھ کاروباری اداروں نے اپنی خدمات پر بھی ٹیرف لگا کر جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔