وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔

سکھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے لیے ہڑتال کی ضرورت نہیں۔

کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا، ہمیں دھرنا دینے کی ضرورت نہیں، صدر آصف زرداری اور سندھ حکومت موجود ہے، ہم سندھ کے لوگوں کے محافظ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے بننا چاہیے، سکھر ایئر پورٹ پر فلائٹس کم ہونا بھی زیادتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سندھ کے نے کہا

پڑھیں:

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہورہاہے

اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں 49ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق 19 ارب روپے سے زیادہ کے منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم، صحت، اعلیٰ تعلیم، صنعت، آئی ٹی، افرادی قوت کے منصوبوں پر غور کیا، وزیر اعظم یوتھ پروگرام اقدامات کے تحت ساڑھے سات ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، صوبہ پنجاب کا
21 میگاواٹ سے زیادہ کا شمسی توانائی کا 5 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیاگیا، شمسی توانائی کا منصوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے دانش اسکولوں میں شروع کیا جائے گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کا 2 ارب روپے سے زیادہ کا منصوبہ منظورکیا گیا،منظور کئے گئے دیگر منصوبوں میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کے شعبے کیلئے ساڑھے سات ارب روپے اور کراچی انڈسٹریل پارک کی 6400 ایکڑ اراضی میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری راغب کرنے کا منصوبہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر منصوبہ بندی کا ’’اُڑان پاکستان‘‘ کی پہلی صوبائی ورکشاپ سے خطاب، اہداف کے حصول کے لئے سندھ حکومت کے قائدانہ کردار کی تعریف
  • ملک کسی سیاسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
  • حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی
  • حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج
  • تحرین نابینا کمزوری بننے نہیں ہیںاصل روشنی آنکھوں میں نہیں، بلکہ دل اور دماغ میں ہوتی ہے
  • پی ٹی آئی کا قافلہ بدین سے ماتلی پہنچنے پر شاندار استقبال
  • وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس
  • ٹرمپ کا خواب یا انسانی حقوق کا ڈراونا خواب