اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔
پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلائی شعبےکی ترقی کیلئےچین کی مدد سے آگےبڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے، سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھاکرنوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ،نوجوانوں کی ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔ یہ دن انسانی خلائی پرواز میں پاکستان کی خواہشات کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب میں کہا کہ معاہدہ ٹیکنالوجی میں جدت کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل چائنا نے کہا کہ چین خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چین اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی، قومی خلائی ایجنسی نے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی میں معاہدے پر دستخط کر دیے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلا بازکو چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے، خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، پاکستان کے پہلے خلا باز کا مشن جدید سائنسی تجربات پرمشتمل ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ پاکستان میں تعاون نے کہا کہ خلا باز

پڑھیں:

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو چینی خلائی سٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے۔

اس سمجھوتہ سے پہلے پاکستانی خلا باز کوچینی خلائی سٹیشن پرجانے کی تربیت کے مواقع میسرآئیں گے۔اس سمجھوتہ سے چینی حکومت کی جانب سے دیگرشعبوں کے علاوہ خلائی تحقیق کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کومضبوط کرنے کی بھی عکاسی ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین کے صدرشی جن پنگ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف اس شعبہ بلکہ 2015سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پرتیزی سے عملدرآمدکی صورت میں پاکستان کے ساتھ تعاون اورملکی معیشت کومضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا،اس عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سپارکو کے ادارے کاقیام 1961میں عمل میں آیاتھا مگر ہم نے اس شعبہ میں کوئی خاص ترقی نہیں کی،پاکستان اب چین کے ساتھ اس پروگرام کوآگے بڑھا رہاہے، ہم نے نہ صرف اس کامیاب بنانا ہے بلکہ لیڈرشپ اورمحنت کے ذریعہ اپنے نوجوانوں کیلئے نئی راہیں اورنئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی امنگوں کوبار آور کر نا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ سپارکو پراس حوالہ سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سپارکوکو اس تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ آج کے سمجھوتہ سے پاک چین دوستی آسمانوں سے بلند ہوگئی ہے۔حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک کوٹیکنالوجی کے ذریعہ آگے بڑھانے کاجوایجنڈا مرتب کیاہے اس میں خلائی ٹیکنالوجی بھی اہم شعبہ ہے۔

خلائی ٹیکنالوجی ممالک کی اقتصادی نمو، قومی سلامتی،اورماحولیاتی وموسمیاتی پائیداریت کی ضمانت بن گئی ہے۔اندازہ ہے کہ عنقریب یہ ایک ٹریلین ڈالرکی صنعت بن جائے گی۔ مختلف ممالک اس ٹیکنالوجی میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان 1961میں اپنی خلائی ایجنسی قائم کی لیکن بو جوہ ہم اس شعبہ میں اپنی لیڈرشپ برقرارنہ رکھ سکے۔ اڑان پاکستان کے ذریعہ ہم پاکستان کے اس کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کامنصوبہ بناچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زراعت،آفات سے نمٹنے، موزونیت،شہری منصوبہ بندی،بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اورسب سے بڑھ کرہماری بقا وسلامتی کامستقبل خلائی ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سمجھوتہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اوراس سے پاکستان زمین سے مدارمیں پہنچنے کے قابل ہو جائے گا۔یہ پروگرام خلائی تحقیق کے شعبہ میں پاکستانی قوم کی امنگوں اور تمنائوں کے مطابق ہے۔

اس سے ہمارے نوجوانوں اورذہین دماغوں کواپنے وژن اور خیالات کونئے ایجادات کی صورت میں ڈھالنے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔چین کے ڈائریکٹرجنرل مینڈسپیس ایجنسی پروفیسرلین شی چیانگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اوردوستی کے حوالہ سے تاریخی لمحہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان ایروسپیس کے شعبہ میں تعاون خوش آئندہے۔ سمجھوتہ کے تحت مستقبل قریب میں پہلے پاکستانی خلابازکوچین کے خلائی سٹیشن میں پہنچانے کی تریبت اورموقع فراہم کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستانی خلا بازوں کوتربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین نے پہلے غیرملکی خلا ء باز کواپنے خلائی سٹیشن لے جانے کیلئے پاکستان کاانتخاب کیاہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری کی عکاسی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ معاہدے کے تحت چین تمام اہداف اورطے کردہ امور کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مکمل طورپرپرعزم ہیں۔

تقریب سے سپارکوکے چئیرمین محمدیوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تین مصنوعی سیارے خلا میں موجودہیں جومکمل طورپرفعال ہیں۔اس سال کے آخرتک چار مزید سیارچوں کوخلا میں زمین کے مدارمیں پہنچایا جائے گا۔2011سے پاکستان نے جیوسٹیشنری مدارمیں دومواصلاتی سیارچے پہنچائے ہیں۔مئی 2024میں پاک سیٹ ایم ایم ون کومدارمیں پہنچایاگیا جو ڈیجیٹل پاکستان کے حوالہ سے ایک سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانی خلائی مشن کے قدام سے خلائی تسخیرکے حوالہ سے ہمارے عزم کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سمجھوتہ کے تحت پہلے پاکستانی خلاباز کاانتخاب کیاجائے گا، انہیں خلاء بازی کی تربیت دی جائے گی اور انہیں چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کاموقع فراہم ہو گا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمداسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، پاکستان میں چین کے سفیر اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاک چین معاہدے کے تحت، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان میں سے ایک خلا باز کو سائنسی پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی جو چین سپیس سٹیشن میں مخصوص سائنسی تحقیق کے لئے تیار ہوگا۔ خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد وہ سی ایس ایس کے منصوبے کے مطابق آئندہ مشن میں شمولیت اختیار کرے گا۔

پاکستان کے پہلے خلا باز کا مشن جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہوگا جن میں حیاتیاتی و طبی سائنس، ایرو سپیس، اطلاقی طبیعیات، سیال میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، میٹریلز سائنس، مائیکروگریویٹی سٹڈیز اور فلکیات جیسے شعبے شامل ہوں گے۔ چین سپیس سٹیشن جدید تجرباتی سہولیات اور بیرونی آلات سے لیس ہے جو ان شعبوں میں وسیع تحقیق کی اجازت دیتے ہیں، ان تجربات کے نتائج طبی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی، اور خلائی ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کا باعث بنیں گے جس کے اثرات زمین پر انسانی زندگی کے فائدے میں استعمال ہو سکیں گے۔\932

متعلقہ مضامین

  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم
  • پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
  • پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور مشن پر روانگی کیلئےچین کیساتھ معاہدہ
  • خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
  • پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے:وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب
  • خلائی شعبے میں پاکستان نے کوئی خاص ترقی نہیں کی، وزیراعظم