Daily Mumtaz:
2025-04-16@14:43:06 GMT
بینک 3 مارچ کو بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
دو رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔
مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے
اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے صارفین محروم رہیں گے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔
نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔