پاکستان میں بھی سماجی بہبود کے جدید سینٹرز قائم کریں گے:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خدمت سینٹر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میں نے آج تک سماجی بہبود کا اس قدر جدید ادارہ کبھی نہیں دیکھا جس کا سہرا آذربائیجان کے صدر کے سر ہے۔ان کا آذربائیجان کے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان کے نظریات اور قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا گو کہ پاکستان میں بھی انسانی خدمت کے کئی مراکز ہیں تاہم میں چاہوں گا کہ ہمارے یہاں بھی اس طرز کے سینٹرز قائم ہوں۔انہوں نے آذربائیجان کے جدید سہولیات سے لیس آسان خدمت پروگرام سے متاثر ہوکر کہا ہے کہ ہم اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
بعدازاں دورہ ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کا ازبک وزیراعظم، وزیرخارجہ اور میئر تاشقند نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کریں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو ہوگی۔
شہباز شریف اور ازبک صدر باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے۔
ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےگورنر پنجاب کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ برائے 2024ء پیش کر دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان میں بھی آذربائیجان کے شہباز شریف کریں گے کا دورہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
وزیراعظم شہباز شریف نے عبوری افغان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کو لگام ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، افغان حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو لگام ڈالا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو کئی بار کہا ہے کہ وہ دوحا معاہدے پر عمل کریں، دہشت گردوں کو افغان سر زمین استعمال نہ کرنے دیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کرتی ہیں، کئی پاکستانیوں کو شہید کرچکی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام، افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائے نہیں بدل سکتے، اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہے یا تنازعات کے ساتھ یہ ہم پر منحصر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ بیلا روس میں زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کے روزگار کی مفاہمت پر بات ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے بےپناہ ذخائر ہیں، معدنیات کے حوالے سے مشینری بیلاروس میں بنتی ہے، زرعی مشینری کےلیے وہاں کی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچر کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر چل رہے ہیں، پنجاب اسپیڈ بھی پاکستان اسپیڈ تھی اور اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے، اوورسیز کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔