خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چین کے تعاون سے پاکستان مینڈ اسپیس مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زوردیا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اسے مفید قراردیا۔ خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک مزید چار سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے جائیں گے جس سے ملک کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوگی۔ اسپارکو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انسانی خلائی مشن کا اقدام ہماری کامیابی کا ثبوت ہے اور خلائی سائنس کے شعبے میں ہمارا کردار ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے، سپارکو کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا تاکہ پاکستان خلائی تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔تقریب سے سپارکو کے  چیئرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے، پولیس رپورٹ عدالت میں جمع

مزید :

متعلقہ مضامین

  • روس کے ساتھ روابط بڑھانے کے خواہاں، شہباز شریف: توانائی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، روسی سفیر
  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم
  • خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
  • پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے:وزیراعظم
  • چین اور پاکستان کے درمیان انسانی اسپیس مشن سے متعلق اہم معاہدہ
  • خلائی شعبے میں پاکستان نے کوئی خاص ترقی نہیں کی، وزیراعظم
  • افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیر اعظم شہباز شریف