2025-03-17@04:55:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7988
«میں ایک قرآن»:
(نئی خبر)
بلوچستان میں آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فوسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ پہلا دھماکہ نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا، جس میں پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں...
سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوئوں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہر کرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عیدالفطر کی آمدآمد، شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ،نئے نوٹ کا حصول صرف ایک ٹیکسٹ میسج کی دوری پر ۔ نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔ تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا، اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جتنا زیادہ آپ اپنے آپ سے محبت کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ آپ کی دوسروں سے محبت کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور اگر یہ آپ کے ذریعے گونجنے والے کائنات کا سب سے خالص عکاس نہیں ہے، تو کیا ہے؟ جیسا اندر ہے ویسا باہر ہے۔ لہٰذا جب تنازعہ کا سامنا کرنا پڑے تو اس جرأت کو تلاش کریں کہ اپنے مرکز کو تلاش کرنے کے بجائے ہوا میں جھولنا پڑے۔ اس فطری حکمت کو آواز دیں اور پھر اپنے اقدامات کرنے کا انتخاب کریں۔ آپ زمین سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں اور اس کی لہروں کے ساتھ حرکت کرنا آپ کےلیے سب سے بہترین کام ہے۔ منفی: ماضی کے...
---فائل فوٹو شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی۔ کراچی: گھر کی دیوار گر گئی، لڑکا جاں بحقکراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں بارش کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری۔

ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے‘سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا موقف بھی آگیا
لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ کو شہید کر دیا جبکہ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے،کرک میں سوئی گیس آفس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے جبکہ پولیس نے...
کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شمولیت کے لیے عمران خان کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈا پور کی ’مِنی اے پی سی‘ پشاور میں ہونی چاہیے تھی، فیصل کنڈی خواجہ آصف کا کہنا تھا ک بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل، پریس ٹاک اور بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس کے قومی سانحے پر مذمت...
مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دینے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ریاستی باشندوں...
پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک...
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو۔ ہو سکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللّٰہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحے کی مذمت نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی پارٹی کا موٹو بن چکا ہے...
اسلام آباد‘پشاور‘ لکی مروت ‘باجوڑ‘خضدار(خبر نگار خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ بیورو رپورٹ+ نیٹ نیوز+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار...
لاہور؍ راولپنڈی (خبر نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ علاوہ ازیں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ...
ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے غریب ترین شہریوں کو حکومت کی تجویز کردہ صحت بخش خوراک کے حصول کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا تقریباً نصف کھانے پر خرچ کرنا پڑا گا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا فاسٹ فوڈ کا استعمال خواتین میں بانجھ پن پیدا کر سکتا ہے؟ جس کھانے میں چکنائی، نمک اور چینی کی مقدار کم ہے، اب فی کیلوری اس کے کم غذائیت والے کھانے کی نسبت دوگنا مہنگا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آبادی کے سب سے زیادہ محروم طبقے کو حکومت کی تجویز کردہ صحت مند غذا حاصل کرنے کے لیے اپنی ڈسپوزایبل آمدنی کا 45 فیصد کھانے پر خرچ کرنا ہوگا۔ فاسٹ فوڈ اور دانتوں کی خرابی مطالعہ...
پاکستان میں شاعروں، ادیبوں کی طرف سے حکمرانوں کی خوشامد کی صنعت نے ایوب خان کے دور میں خاصی ترقی کی، اس موضوع پر گزشتہ چند سال سے مسالہ اکٹھا کررہا ہوں جو ہوتے ہوتے اتنا ہوگیا ہے کہ کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ اس مواد نے حیرت کے کئی در وا کیے، بڑے بڑوں کے بھرم ٹوٹے، آج میں نے دو معروف فکشن نگاروں اشفاق احمد اور ممتاز مفتی کے رشحات قلم کے بارے میں کچھ لکھنے کی ٹھانی ہے جس میں انہوں نے ایوب خان کی خوشامد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی البتہ یہ تحریریں ان کی کسرِ شان کا باعث ہیں۔ اشفاق احمد کی خوشامد کا نمونہ ہفت روزہ ‘لیل ونہار’ کے 25 اکتوبر 1959 کے شمارے...
امریکی ریاست الینوائے میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟ ‘پائی ہاؤس’ کے نام سے مشہور یہ گھر ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع ہے، جو اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔ شکاگو کے ایک شمالی مضافاتی علاقے ڈیئر فیلڈ میں یہ گھر 2003 میں بنایا گیا تھا، ابتدائی طور پر پڑوسوں نے اس کے طرز تعمیر کی شکایت کی تھی۔ پائی ہاؤس میں 2 بیڈ روم ہیں، جن میں سے ایک اوپر اور ایک تہہ خانے میں ہے، اس کے علاوہ واش روم، اسٹوریج شیڈ اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں 10 سالہ...
CHRISTCHURCH,: پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 11 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔ دونوں اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔ عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔ کپتان سلمان آغا 7 اورخوشدل شاہ بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ تاہم پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے ہو گئے، جس کے تحت اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور...
ملزمان میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق چالان کی نقول تقسیم، سماعت 12 اپریل تک ملتوی جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش ، 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے ۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار...
بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورت حال اچانک سامنے نہیں آئی بلکہ اس مسئلے کی جڑیں بڑی پرانی ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال ایک الارم سے کم نہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اصل وجوہات کا کھلے ذہن سے جائزہ لیا جائے اور قومی مشاورت کے بعد اصلاحی اقدامات کیے جائیں ۔ مکران سے لے کر قلات تک اور بحیرہ عرب کے ساحلوں سے لپٹے گوادر سے لے کر درہ بولان کی سنگلاخ زمین تک پھیلے بلوچستان کا معاملہ حساس اور فوری حل کا متقاضی ہے۔ بیرونی طاقتیں بلوچستان کے ظاہری اور خفیہ معدنی خزانے کی طرف للچائی ہوئی نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت اور اس کی اسٹرٹیجک اہمیت کی بناء پر...
یہ زمین جس پر ہم بستے ہیں لاکھوں سال کے ارتقائی سفرکی گواہ ہے۔ اس کی مٹی میں ان گنت خواب دفن ہیں، اس کے دریاؤں میں امیدوں کی جھلک ہے، اس کی فضاؤں میں لاکھوں آہوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے جو وقت کے سفاک ہاتھوں نے اس پر بکھیردی ہیں۔ یہ وہی زمین ہے جس نے تہذیبوں کو پروان چڑھتے دیکھا جس نے محبتوں کے گل کھلتے دیکھے جس نے علم و ہنرکے چراغ جلتے دیکھے اور اس نے جنگوں کی ہولناکیاں بھی جھیلی ہیں۔ اس نے خون میں نہائے ہوئے شہر بھی دیکھے ہیں۔ اس نے معصوم بچوں کی چیخیں بھی سنی ہیں۔ اس نے ماؤں کی آنکھوں میں بستے خوابوں کو ویران ہوتے بھی دیکھا ہے۔...
سب ہی کرکٹ کے کھیل کو سیاسی نفرت سے جوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کھیل میں نفرت اور وہ بھی سیاسی نفرت اس کی شروعات بھارت نے ہی کی ہے، ورنہ اس سے پہلے ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی مگر لگتا ہے، یہ لعنت اسی نے شروع کی ہے اور اسی پر ہی ختم ہو جائے گی۔ بھارت نے کھیل میں سیاست کی ملاوٹ کر کے اس عوامی دلچسپی کے کھیل کا مزہ ہی کرکرا کر دیا ہے۔ اس وقت پورے کرکٹ جگت میں بھارت کی ہٹ دھرمی اورکم ظرفی کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کو کون سمجھائے کہ کھیل میں محبت تو داخل کی جا سکتی ہے کسی طرح بھی نفرت کو...
یادش بخیر! پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے خوب نام کمایا لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، میرے کالم میں جن شوبز شخصیات کا ذکر آئے گا، ان سے بہت محبت کا رشتہ رہا۔ اداکار عابد علی بہت نرم دل اور تعلیم یافتہ شخص تھے ان کی پہچان پی ٹی وی کا ڈرامہ ’’وارث‘‘ تھا۔ راقم کی جب بھی ان سے ملاقات ہوتی بہت ہی شفقت سے پیش آتے۔ ایک دن ان سے ٹی وی اسٹیشن پر ملاقات ہوئی۔ کہنے لگے ’’ تم ٹی وی ڈرامے میں کام کیوں نہیں کرتے، آخر اشتہارات میں بھی تو کام کر رہے ہو‘‘ اس زمانے میں ایک معروف پروڈکٹ کے اشتہار میں کام کر رہا تھا اور ایکسپریس...
معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کو بھی آزمایا، ریاست، ریاستی اداروں کو بھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کو ایک صوبے کی حیثیت سے دیکھیں تو صوبے کے لوگ آپ کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے وسائل سے لوٹ مار کرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا تو چیزیں سنبھل سکتی تھیں۔...
بہت دن سے یہ بازگشت سننے کو مل رہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دلچسپی کے باعث اب علم و ادب اور شعر و سخن کے متوالے کم ہوتے جا رہے ہیں کچھ دانا و بینا نے تو اس بات کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ آیندہ بیس، پچیس برسوں میں پرنٹ میڈیا زوال کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ کتابیں اور اخبارات و رسائل کی اشاعت محدود ہو جائے گی یا پھر بالکل ختم ہو جائے گی لیکن تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا نہیں ہے آج بھی جونیئر و سینئر لکھاریوں کی کتب کی اشاعت باقاعدگی سے ہو رہی ہے، ہر موضوع پر کتابیں شایع ہوتی ہیں اور قاری اپنے ذوق و فکر کو...
ٹرمپ کے دور اقتدار میں کیا ہوا تھا اور انھیں کیوں ایک کے بعد فوری دوسری بار اقتدار میں آنے سے روکنا پڑا تھا اور پہلے ناکام دورکے بعد عوام نے انھیں ایک وقفے کے بعد ان کو کیسے قبول کر لیا۔ یہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا کا دنیا میں مانیٹر بننے اور حکم چلانے کے عمل میں خود اس کا اور اس کے حواریوں کا کتنا نقصان ہوا ہے۔ افغانستان کی جنگ میں کودنے کا عمل دراصل روس سے چلتی ایک طویل سرد جنگ کا نتیجہ تھا جس نے نہ صرف امریکا کو بلکہ دنیا بھر میں تعصب کی جنگ کو ہوا دی تھی۔ لوگوں نے افغانستان میں کی جانے والی خون ریزی کو تسلیم کیا...
معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو حال ہی میں اپنے مسلم شوہر فہد احمد کے ساتھ ہولی نہ منانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوارا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی بیٹی ہولی کے رنگوں میں رنگی ہوئی تھیں جبکہ فہد احمد بغیر رنگوں کے نظر آئے۔ اس پر صارفین نے سوال اٹھائے کہ فہد نے ہولی کیوں نہیں منائی۔ ایک صارف نے پوچھا، "آپ کے شوہر نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟" جبکہ دوسرے نے لکھا، "اگر کوئی واقعی آپ سے محبت کرتا ہو اور آپ کے عقائد کا احترام کرتا ہو تو وہ خوشی سے آپ کے تہوار میں شریک ہوگا۔" سوارا بھاسکر نے ان تبصروں کا جواب...
معروف شاعر ادیب ماہر اقبالیات اور سیرت نگار پروفیسر خیال آفاقی جس طرح اپنی شاعری میں اس اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں کہ ان کے کلام پر علامہ اقبال کا طرز سایہ فگن ہے اور ایک وسیع معنویت اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ اسی طرح ان کی نثر بالخصوص ناول نگاری بھی عالمگیر احساس کی حامل نظر آتی ہے۔ زیر نظر ان کا نیا ناول ’’لایموت‘‘ بھی ان کی اس وسعت نظری اور عالمی سیاسی سماج مزاج کا مظہر ہے۔ بالخصوص دور حاضر میں مسلمانوں کے لیے دو جغرافیائی مسئلے فلسطین اورکشمیر سوہانِ روح بنے ہوئے ہیں جو یہود و ہنود کی جارحیت، استعماریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہیں۔ یہ مسائل مسلمانوں کے...
عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3زوردار دھماکے ہوئے جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کی، پولیس...
سٹی42: وفاقی حکومت نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کر کے مسافروں کو قتل یرغمال بنانے اور قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کے ظلم کی کسی حد تک تلافی کرنے کے لئے تمام شہیدوں کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے فی کس کمپنسیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
بھارتی ریاست کیرالہ میں معروف ولاگر 32 سالہ جنید خان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان سوشل میڈیا پر اپنے ولاگ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس کی ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔ جنید خان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ حیران کن طور پر جائے وقوعہ پر حادثے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ جنید خان ایک بس والے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں ملے تھے۔ جنید خان جنسی زیادتی کیس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب شاہراہ پاکستان پر ڈاکوؤں نے آن لائن بائیک سروس رائیڈر سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔کورنگی سیکٹر 6 میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کراچی کے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر پر قتل کا الزام عائدورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، پاپوش نگر...
کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین دے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے...
گرین لینڈ کی برف کے نیچے چھپا امریکی فوجی راز، ایک پورا شہر جس نے دنیا کو خطرے میں ڈال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز گرین لینڈ (سب نیوز )سنہ 1962 کا زمانہ تھا۔ امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کی کشیدگی اپنے عروج پر تھی۔ ایسے میں ایک نوجوان ڈاکٹر، جسے امریکہ کی فوجی خدمات میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا، اپنی نیویارک کے بیلیوو اسپتال میں جاری میڈیکل ٹریننگ کو ادھورا چھوڑ کر گرین لینڈ کے ایک دور دراز علاقے میں تعینات ہونے پر مجبور ہوگیا۔اس ڈاکٹر کو یہ بتایا گیا تھا کہ اسے قطب شمالی کی برف کے نیچے تقریبا 8 میٹر گہرائی میں موجود ایک تحقیقی مرکز میں...
سانحہ جعفر ایکسپریس پر نام نہاد بلوچ قوم کے رہنماں کی خاموشی معنی خیز ہے، خرم دستگیر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول سانحہ جب ہوا تو جنرل راحیل شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کردیا، لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے، سارے وفاقی وزرا کو ہدایات ملی ہوئی ہیں کہ آپ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ٹوئٹس شروع کردیں۔ فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی سطحی قسم کی مہم چلائی گئی، اس کے بعد سے ہم اس تقسیم سے نکل نہیں پا رہے اور یہ تقسیم بڑھتی جا رہی...
کوئٹہ : کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دھماکے سیکیورٹی اہلکار شہید کوئٹہ وی نیوز
پشاور کے نواحی علاقے میں دہشتگردی کے ایک ٹارگٹڈ واقعے میں معروف مذہبی شخصیت مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے تصدیق کی کہ مفتی منیر شاکر دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی پشاور پولیس نے بتایا کہ مفتی شاکر نواحی علاقے ارمڑ میں اپنے مدرسے میں موجود تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مفتی شاکر کو مدرسے کے مرکزی گیٹ کے ساتھ دستی بم نشانہ بنایا گیا۔ جو حملے میں زخمی ہوئے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں تین زخمی زخمی بھی ہوئے۔ مفتی...
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کی شخصیت ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمت کی علامت رہی، ان کی قیادت میں، انہوں نے نہ صرف اپنے نظریات کو عملی شکل دی بلکہ اپنے ماننے والوں میں ایک نئی روح پھونکی، یہی وجہ تھی کہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جو ان کے اثر و رسوخ اور عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ مفتی گلزار نعیمی، جو جنازے میں شریک تھے، نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اجتماع تھا، لوگوں کا ایک سیلاب تھا جو اپنے محبوب قائد کو آخری وداع...
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے اترپردیش کے بی جے پی کے ایک لیڈر کے تبصرہ کا بھی ذکر کیا، جس نے مشورہ دیا تھا کہ ہولی کے دوران خود کو بچانے کیلئے مسلم مردوں کو ترپال سے بنے حجاب پہننا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت عزت اور وقار بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ اسد الدین اویسی نے یہ بات ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر میں ایک مسجد پر حملہ اور مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے ریمارکس پر کہی۔ قابل ذکر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔...
"انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر "عوامی سروے" کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ماوی میں قائم ہے۔ "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ اس سروے کی میتھڈولوجی اور سیمپل کی کوایٹی کی تفصیلات دستیاب نہین ہو سکیں۔ ملاوی مین قائم اس ادارہ کے سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں۔ شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز البتہ روزگار کی عدم...
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آسٹن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ہائی وے پر گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ سے 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جسے گرفتار کرکے 5 افراد کے قتل کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
ویب ڈیسک : 15 فروری 1935ء کو روشن ہونے والا ادب کا آفتاب 15 مارچ 2025ء کو غروب ہوگیا، اردو زبان و ادب کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کی عمر 90 برس تھی ، وہ شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق سربراہ بھی تھے ، وہ اردو چیئر انقرہ یونیورسٹی کے سابق صدر نشیں،بیسیوں کتابوں کے مصنف تھے ۔ انہوں نے تحقیق اور تنقید کے شعبوں میں گراں قدر کام کر کے قارئین کے لیے ایک بڑا اثاثہ چھوڑا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی تدفین ملتان میں ہوگی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔ تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی...
کراچی: امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔ مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے...
کیوبا(انٹرنیشنل ڈیسک)کیوبا میں جمعہ کی رات بجلی کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور ایک کروڑ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ کیوبا کی وزارت توانائی و معدنیات کے مطابق، ’رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر ڈیزمیرو سب اسٹیشن میں ایک خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے ملک کے مغربی حصے میں بجلی کی بڑی مقدار ضائع ہو گئی اور اس کے نتیجے میں قومی بجلی کا نظام فیل ہو گیا۔‘ وزارت نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ سی این این کی جانب سے دارالحکومت ہوانا میں بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں اور عمارتیں...
چینی طرز کی جدیدکاری عالمی امن میں نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم لبنان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :لبنان کے سابق وزیر اعظم حسن دیاب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف ایک ارب 40 کروڑ چینی عوام کی بہتر زندگی کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے۔ ایک کھلا چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ چینی جدیدکاری نہ صرف چینیوں کو فائدہ پہنچاتی ہے، بلکہ دنیا کے لئے نئے مواقع...
’تائیوان کی علیحدگی ‘کا نتیجہ صرف تباہی ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے نام نہاد “اعلی سطحی قومی سلامتی اجلاس” بلانے کے بعد بے معنی دعویٰ کیا کہ تائیوان ایک خودمختار اور جمہوری ملک ہےاور نام نہاد “17 حکمت عملیوں” کو جاری کیا گیا۔ اس تقریر کا سب سے منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں چائنیز مین لینڈ کو “غیر ملکی دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ماضی میں لائی چھینگ ڈہ کی جانب سے پیش کردہ دو ریاستی نظریے” کے مقابلے میں ، موجودہ تقریر میں کی شدت میں مزید اضافہ ہواہے۔ تجزیہ نگاروں نے نشاندہی کی ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) مغربی جرمن شہر کولون سے خبر ر ساں ایجنسی ڈی پی اے کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک پلیاٹیو کیئر کلینک میں کام کرنے والے ایک مرد نرس پر پہلے سے مریضوں کے قتل کے متعدد الزامات عائد تھے تاہم اس کی طرف سے مزید مریضوں کے قتل کی نشاندہی ہوئی ہے۔ عدالت کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق اُس ملزم پر اب ضمنی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ فرانس میں صدر ماکروں کا ’مرنے میں مدد‘ کے مجوزہ قانون کا اعلان نرس پر جرائم کے عائد الزامات مغربی جرمن شہر آخن کے ایک ''پلیاٹیو کیئر کلینک‘‘ میں، ایک میل نرس پر لگنے والے ان الزامات...
چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چھیو شی میگزین کے اتوار کے روز شائع ہونے والے چھٹے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہورہا ہے جس کا عنوان ہے “دو غیر متزلزل” پر قائم رہتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے۔ یہ مضمون شی جن پھنگ کے نومبر 2013 سے فروری 2025 تک کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھنے کے بارے...
مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو...
برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی اسپیس ایجنسی اپنے منفرد 10 دن کے مطالعہ میں رضاکاروں کو 15 لاکھ روپے (5 ہزار یورو) پیش کر رہی ہے، جس میں انہیں کچھ نہیں کرنا صرف لیٹے رہنا ہے لیکن ایک دلچسپ موڑکے ساتھ۔ یہ مطالعہ “ ایک تجربہ“ کا حصہ ہے، جو فرانس کےمیڈیس اسپیس کلینک میں کیا جا رہا ہے۔ اس تجربے میں رضاکاروں کو 10 دن تک پانی کے بیڈز پر لیٹنا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد خلا میں پرواز کے دوران انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کی نقل کرنا ہے۔ رضا کاروں کو ایسی کنٹینرز میں لٹایا جاتا ہے جو باتھ ٹب کی طرح ہوتے ہیں اور جنہیں پانی سے بچانے کے لیے واٹر پروف کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے،...
برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جا ری ہے سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ریلوے حکام...
شجرکاری مہم کے سلسلے میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، درخت لگانا نہ صرف ایک نیکی، بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ، مساجد اور مختلف اداروں کو شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موسم بہار کی شجرکاری کی مناسبت سے انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ درخت زمین کی زینت...
---فائل فوٹو کچھی کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے والے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ریلوے کے انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا۔حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت میں...
ویب ڈیسک : جدید نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے، جس سے شہریوں کو پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی پریشانی ختم ہوگی۔ جرمنی سے منگوائے گئے جدید نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ، نئے پاسپورٹ پرنٹرز میں 2 جدید ای پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔ پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا۔ ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ایک ہزارپاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے، شہریوں کو دنیا بھر میں بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی فوج کے مطابق عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں دہشت گرد ملیشیا 'اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک سینئر رکن ہلاک ہو گیا ہے۔ جمعرات کو عراقی حکام کے تعاون سے امریکی افواج نے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان کی ہلاکت کا اعلان امریکی سینٹرل کمانڈ CENTCOM نے جمعے کو کیا۔ عبداللہ مکی کو ابو خدیجہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ''ابو خدیجہ اسلامک اسٹیٹ کے امیر کے طور پر عالمی سطح پر ہونے والے آپریشنز، لاجسٹکس، منصوبہ...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا...
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیموں نے اقتدار میں رہنے والوں کی مکمل حمایت و تائید سے ہولی کے تہوار کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے خطرناک...
امریکی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالرز کی وفاقی گرانٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی ان 60 اداروں میں سے ایک ہے، جسے امریکی حکام کیجانب سے اس ہفتے ایک خط میں مزید کٹوتیوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد فلسطین کے حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت کرنے والے چند طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ سال فلسطینیوں کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی کے چند طلبہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، ان مظاہروں کے دوران طلبہ نے کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ کر لیا تھا۔ اب...
---فائل فوٹو لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ ڈرائیور پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پیٹرول چوری کرنے کا الزام تھا، جس پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔ ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلاملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرکے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور جوابدہ بنانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ...
زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت...
امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔ خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر شادی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس بچت کرنے، کوئی اچھی جگہ تلاش کرنے اور اسے اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے اور وہ اس پر بہت بات کرتے تھے۔ خاتون نے مزید کہا کہ ہم اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )وائٹ ہاﺅس نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے بدلے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے معاہدے پر ناقابلِ عمل مطالبات کر رہا ہے. امریکی نشریاتی ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس بہت برا جوا کھیل رہی ہے یہ سمجھ کر کہ وقت اس کے ساتھ ہے ایسا نہیں ہے .(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ڈیڈلائن سے بخوبی واقف ہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ ڈیڈ لائن گزر گئی تو ہم اس کے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) 9مئی مقدمات میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد کردی ہے انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے. دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے.(جاری...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے اورپاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں.(جاری ہے) تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیا خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار...
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کے تعاون سے عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عراق اور دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک ابو خدیجہ ہلاک ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراق کے وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں...
جنوبی ہندوستان میں ایک دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔ یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ...
ایران میں حال ہی میں ہونے والی بارش کا ایک حیرت انگیز قدرتی واقعہ دنیا بھر میں وائرل ہو گیا ہے۔ ایران میں موسلا دھار بارش کے بعد ساحل کے سرخ ہونے کی ویڈیوز دیکھ کر ناظرین متجسس ہیں اور شاید قدرے خوفزدہ بھی۔ بہت سے لوگ اسے "خون کی بارش" کے طور پر شناخت کررہے ہیں جبکہ دوسرے اس غیر معمولی نظارے سے متاثر ہیں۔ ایک ٹور گائیڈ کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بارش کا پانی زمین سے سرخ مٹی کو ساحل پر منتقل کررہا ہے جسکی وجہ سے ایک شاندار اور حقیقی منظر پیدا ہوتا ہے۔ جب مٹی سمندر کے ساتھ گھل مل جاتی ہے تو پانی ایک روشن...
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کاغذ سے بنی اسٹراز کا استعمال ختم کرنے کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اسٹراز کے استعمال سے متعلق صورتحال کو ''مضحکہ خیز‘‘ قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے کئی بار کاغذی اسٹرا استعمال کی ہیں اور وہ ''ٹوٹ جاتی ہیں اور پھٹ جاتی ہیں۔‘‘ اس سے قبل امریکی حکومت کی ایک پالیسی کے تحت وفاقی دفاتر میں ان اشیا کا استعمال مرحلہ وار طریقے سے ختم کیا جا رہا تھا جو 'سنگل یوز پلاسٹک‘ کے زمرے میں آتی ہیں۔ یہ پلاسٹک سی بنی وہ اشیا ہوتی ہیں جنہیں صرف ایک بار استعمال...
بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن...
— فائل فوٹو لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہےبنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
میرے دیس پر حملہ ہوا ہے ، میرے وطن کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا ہے ، میری سرزمین پر میرے اپنوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور میں بے بس ہوں ، بے اختیار ، میری واحد شناخت ، میرا آخری حوالہ میرادین اور میرا وطن ہے ، آج دونوں دشمنوں کے حملوں کی زد میں ہیں،ضبط آخر کب تک ؟برداشت کہاں تک ؟دشمن کے غم خوار سہولت کار دندناتے پھرتے ہیں ، جوتوں سمیت آنکھوں میں گھسے جاتے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی روکنے والا نہیں ۔ ہمیں تو وزیر اعظم نے بھی مایوس ہی کیا کوئٹہ گئے بھی اور صرف مذمتی وتعزیتی بیانات تک محدود رہ گئے ۔ کاش کوئی انہیں بتائے کہ وہ وزیراعظم...
پاکستان کی سلامتی اس وقت سنگین خطرات سے دوچار ہے، خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا(کے پی کے) میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس خطے کے امن کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ان دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے جس سے عوامی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اگرچہ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کر رہی ہیں مگر انہیں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے جا ملتے ہیں جس سے ان کے خلاف جنگ مزید پیچیدہ اور چیلنجنگ ہو گئی ہے۔ بیرونی حمایت...
مذہب، تہذیب، تمدن اور ثقافت کسی بھی معاشرے کے بنیادی ستون ہوتے ہیں۔ انہی کی کوکھ سے روایات، اقدار اور رسومات جنم لیتی ہیں، جو فرد کے انفرادی اور اجتماعی رویوں کی صورت میں ڈھلتی ہیں۔ یہ وہ رنگ ہیں جن سے معاشرتی زندگی کی حسین تصویر مکمل ہوتی ہے۔ انہی کے سائے میں لوگ باہمی غم اور خوشی کے جذبات محسوس کرتے ہیں اور ان کا احترام کرنا اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ یہی احساسِ یگانگت اور اخوت درحقیقت سانجھے غموں اور سانجھی خوشیوں کی روح کو جنم دیتا ہے، جو کسی بھی معاشرتی نظام کے حسن و وقار کا عکاس ہوتا ہے۔ ماضی میں دیہات کی گلیاں، چوپالیں اور دارے اس جذبے کے عملی مظہر ہوا...