پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے پاکستان کو
پڑھیں:
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایش سودھی نے ٹی20 ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Post Views: 1