اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی فوج کے مطابق عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں دہشت گرد ملیشیا 'اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک سینئر رکن ہلاک ہو گیا ہے۔

جمعرات کو عراقی حکام کے تعاون سے امریکی افواج نے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ان کی ہلاکت کا اعلان امریکی سینٹرل کمانڈ CENTCOM نے جمعے کو کیا۔ عبداللہ مکی کو ابو خدیجہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ''ابو خدیجہ اسلامک اسٹیٹ کے امیر کے طور پر عالمی سطح پر ہونے والے آپریشنز، لاجسٹکس، منصوبہ بندی اور گروپ کی عالمی سطح پر فنانس کی ذمہ داری انجام دیتے رہے تھے۔

(جاری ہے)

‘‘

عراق: داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو سزائے موت

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کُوریلا نے کہا کہ ابو خدیجہ اسلامک اسٹیٹ کی عالمی تنظیم کے اہم ترین ارکان میں سے ایک تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''ہم ان دہشت گردوں کو مارنے اور ان کا قلع قمع کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، جو ہمارے وطن اور خطے اور اس سے باہر ، امریکہ کے اتحادی اور شراکت داروں کے عملے کے لیے خطرہ ہیں۔

‘‘

داعش کی اپنے رہنما کی موت کی تصدیق اور نئے سربراہ کا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ابو خدیجہ کو واشنگٹن کے ''نڈر جنگجوؤں‘‘ نے ''بے رحمی سے نشانہ‘‘ بنایا: ''عراقی حکومت اور کرد علاقائی حکومت کے تعاون سے داعشکے ایک اور رکن سمیت اس کی بدحال زندگی ختم کر دی گئی۔

طاقت کے ذریعے امن!‘‘

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق

شام کے عبوری وزیر خارجہ نے جمعہ کو بغداد میں کہا کہ ان کی حکومت داعش کی باقیات کے خلاف لڑائی میں عراق کے ساتھ ''تعاون بڑھانے‘‘ کے لیے تیار ہے۔

امریکہ کا داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا یہ دورہ ہمسایہ ملک عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے اُس اعلان کے موقع پر ہوا جس میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے آئی ایس کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔

دسمبر میں شامی رہنما بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد الشیبانی کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔

عراق وزیر اعظم کا بیان

عراق وزیر اعظم شیعہ السوڈانی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا کہ مارے جانے والے آئی ایس کے رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفاعی کو ''عراق اور تمام دنیا کے لیے خطرناک ترین دہشت گردوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

‘‘

شام میں داعش کا مشتبہ سربراہ ہلاک کر دیا گیا، ترکی

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ الرفاعی کو کب مارا گیا، لیکن انہوں نے عراقی انٹیلی جنس کے اس آپریشن کو سراہا جو ''عراق میں امریکی قیادت میں جہاد مخالف اتحاد کے تعاون سے کیا گیا۔‘‘

ک م/اب ا(ڈی پی اے، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامک اسٹیٹ

پڑھیں:

لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔

 پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔

 ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • داعش عراق و شام کا سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ ہلاک، امریکا کی تصدیق
  • داعش سربراہ عراق و شام ابو خدیجہ ہلاک، امریکا کی تصدیق
  • لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی
  • قومی اسمبلی: دہشت گردی 2018ء کے بعد واپس آئی، وزیر مملکت داخلہ: افسوس حکومت ذاتیات پر اتر آئی، اپوزیشن
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے اتنی دشمنی کیوں!
  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 خوارج ہلاک
  • داعش خراسان افغانستان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، پاکستان
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ:تمام دہشت گرد ہلاک, 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید :ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ، آپریشن مکمل، 21عام شہری ، 4ایف سی اہلکار شہید ہوئے، تمام 33دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر