Jang News:
2025-03-17@04:22:38 GMT
کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی
کوئٹہ:نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔