عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق کو چھپانے اور کشمیر کے بارے میں ایک جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل خطے میں کشیدگی کا باعث ہے۔ ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں بار بار نظربندی اور حریت قیادت اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کی برسہا برس سے قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں اور انہیں یہ حق دیے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت کانفرنس کہا کہ

پڑھیں:

عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی کشمیر دشمنی پر مبنی اقدام ہے، غلام محمد صفی

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانا غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور کشمیر دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی لگانا غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کی پرامن سیاسی جدوجہد کو دبانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال مزید بدتر ہو جائے گی۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی سمیت جتنی بھی پارٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ان کے ساتھ لاکھوں لوگوں کے جذبات وابستہ ہیں اور یہ تنظیمیں ہمیشہ مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہی ہیں اور پرامن طور پر سیاسی حقوق کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس واضح کرتی ہے کہ بھارت نے پہلے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والی بہت ساری تنظیموں پر یہ سمجھ کر پابندی لگا دی تھی کہ اس سے تحریک آزادی کشمیر ختم ہو جائیگی، لیکن وقت نے ثابت کر دیا کہ ان پابندیوں سے تحریک آزادی کشمیر پر کوئی اثر نہیں ہوا اور بھارت کی ہندتوا حکومت کی یہ کوشش بھی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ غلام محمد صفی نے کہا کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بھارت کی طرف سے پابندیاں، قتل و غارت، پکڑ دھکڑ، جائیدادوں کی ضبطگی، ذرائع ابلاغ پر پابندیاں اور انسانیت سوز مظالم ہمارے راہ کی دیوار نہیں بن سکتے۔

پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف مسلسل ظالمانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کشمیری عوام کو ڈرانے دھمکانے، انہیں بے اختیار کرنے، ان کے مذہبی اور سماجی حقوق سلب کرنے اور آزادی اظہارِ رائے کو سلب کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے جس پر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں 5 اگست 2019ء سے عمل پیرا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنیوا، جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
  • زلزلے کے شدید جھٹکے
  • غیر قانونی بھارتی قبضے میں کشمیریوں کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں، حریت کانفرنس
  • دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف
  • کشمیر کی دینی تنظیموں پر پابندی کے حوالے سے مولانا مسرور عباس انصاری کا خصوصی انٹرویو
  • بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی کشمیر دشمنی پر مبنی اقدام ہے، غلام محمد صفی
  • بی جے پی کشمیر میں تباہی کی ذمہ دار ہے، نذیر گوریزی
  • پی ڈی پی لیڈر نے کشمیر اسمبلی میں دو دینی تنظیموں پر پابندی کا معاملہ اٹھایا