CHRISTCHURCH,:

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 11 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔

دونوں اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔

عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔

کپتان سلمان آغا 7 اورخوشدل شاہ  بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟

ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔

پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: 

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  •  نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
  • پہلے پاکستانی بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
  • پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست
  • پاکستان ، نیوزی لینڈمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
  • پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
  • رمضان المبارک کا پہلا عشرہ؛ مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد
  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا
  • انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو “بہترین” ماننے سے صاف انکار