City 42:
2025-03-15@22:11:38 GMT

ڈاکٹر اے بی اشرف انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : 15 فروری 1935ء کو روشن ہونے والا ادب کا آفتاب 15 مارچ 2025ء کو غروب ہوگیا، اردو زبان و ادب کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انتقال کرگئے۔

 ڈاکٹر اے بی اشرف کی عمر 90 برس تھی ، وہ شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق سربراہ بھی تھے ، وہ اردو چیئر انقرہ یونیورسٹی کے سابق صدر نشیں،بیسیوں کتابوں کے مصنف تھے ۔ انہوں نے تحقیق اور تنقید کے شعبوں میں گراں قدر کام کر کے قارئین کے لیے ایک بڑا اثاثہ چھوڑا ہے۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی تدفین ملتان میں ہوگی اور ان کے جسد خاکی کو ملتان لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ 

ڈاکٹر اے بی اشرف نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر اے بی اشرف

پڑھیں:

ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے

قرضوں کی تسلسل سے ادائیگیوں، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت پر گامزن ہونے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ممکنہ طور پر منظور ہونے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، گذشتہ 4ماہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی کمی اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر11پیسے کے اضافے سے 280روپے 08 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 280روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 280روپے 08پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 
  • عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی
  • 4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
  • سابق وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے
  • سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کر گئے
  • ممتاز قانون دان خالد انور کراچی میں انتقال کرگئے
  • ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کرگئے
  • ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے
  • سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے