Juraat:
2025-03-17@04:17:53 GMT

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

 

پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا

آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ تاہم پنجاب میں پاور شیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے ہو گئے، جس کے تحت اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتفضی اور علی حیدر گیلانی نے کی جب کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کی کمیٹی میں اسحٰق ڈار، سعد رفیق، احمد یار خان، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے ۔اجلاس میں طے ہوا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات دور کرنے کے لیے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں۔تاہم، 10 مارچ 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے بلاول کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد منظور

پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام اراکین نے دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان و ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس سانحے کی مذمت کی قرار داد بھی منظور کرلی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ نے پی پی سے سندھ میں پاور شیئرنگ میں حصہ مانگ لیا
  • مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بریک تھرو، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد منظور
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
  • پی پی اور نون لیگ کا مشاورتی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق
  • پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈی سی یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی، گورنر پنجاب
  • حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے خدشات پر مذاکرات پر کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • نون لیگ اور پی پی کے رابطے بحال، ہفتے کو کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب
  • ن لیگ اور پی پی کے رابطے بحال، ہفتے کو کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب