امریکی ریاست الینوائے میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟

‘پائی ہاؤس’ کے نام سے مشہور یہ گھر ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع ہے، جو اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔

شکاگو کے ایک شمالی مضافاتی علاقے ڈیئر فیلڈ میں یہ گھر 2003 میں بنایا گیا تھا، ابتدائی طور پر پڑوسوں نے اس کے طرز تعمیر کی شکایت کی تھی۔

پائی ہاؤس میں 2 بیڈ روم ہیں، جن میں سے ایک اوپر اور ایک تہہ خانے میں ہے، اس کے علاوہ واش روم، اسٹوریج شیڈ اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں 10 سالہ بچے کا ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ

یہ گھر پہلے 2004 میں 3 لاکھ ڈالر، 2007 میں 2 لاکھ 84 ہزار ڈالر، 2020 میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر، 2021 میں 2 لاکھ 95 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا پائی ہاؤس شکاگو فروخت منفرد طرز تعمیر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا پائی ہاؤس شکاگو وی نیوز ہزار ڈالر پائی ہاؤس

پڑھیں:

گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ

لاہور:

گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ "پلانٹ فار پاکستان" انیشی ایٹو سمیت تین بڑے منصوبے جاری ہیں جن کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر جاری ان منصوبوں کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سال میں مزید 5 کروڑ 70 لاکھ درخت لگا کر 57,551 ایکڑ رقبے کو سرسبز بنایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں 12 ملین درخت 15,627 ایکڑ رقبے پر لگائے جائیں گے۔ بنجر زمینوں پر شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔  

سپیشل سیکرٹری کے مطابق 10 بلین ٹری منصوبہ 100 فیصد کامیاب رہا، جس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا گیا اور عالمی اداروں نے اس کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں جنگلات کی فی ایکڑ شرح اور مجموعی رقبے میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔  

پنجاب میں جنگلات کی بحالی کے لیے مختلف منصوبے جاری ہیں، جن پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں جنگلات کی بحالی کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جہاں 3,790 ایکڑ پر 13 لاکھ 75 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

اب تک 725 ایکڑ پر دو لاکھ 63 ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 50,869 ایکڑ پر 4 کروڑ 25 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے، جبکہ 5,870 ایکڑ زمین کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ 4,455 ایکڑ پر 36 لاکھ 62 ہزار درخت پہلے ہی لگا دیے گئے ہیں۔  

مری اور کہوٹہ کے جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے "شیلڈنگ سمٹس" منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے لیے 79 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک ہزار 232 میل جنگلی ٹریک کی بحالی، آگ بجھانے کے لیے جدید گاڑیوں کی خریداری، 600 فائر واچرز کی ڈیلی ویجز پر تعیناتی اور جنگلات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔  

ان منصوبوں کے نتیجے میں آئندہ 10 سالوں میں 4 لاکھ 45 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی، جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے 2 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ڈیزل کی بچت ہوگی۔ جنگلات کی بحالی سے ماحولیاتی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جو مقامی معیشت پر مثبت اثرات ڈالے گا۔  

پنجاب حکومت کے ان منصوبوں میں "چیف منسٹر ایگرو فاریسٹری انیشی ایٹو" اور "گرین پاکستان پروگرام" بھی شامل ہیں، جن کا مقصد بنجر زمینوں کو زرخیز بنانا اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔  

سپیشل سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے نہ صرف ماحولیاتی توازن کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل؛ نئی ٹیمیں کتنے میں فروخت ہوسکتی ہیں؟ قیمت سامنے آگئی
  • سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔
  • پنجاب: ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر
  • گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ
  • 18 ہزار ڈالر میں پاکستانی شہریت کی خبر، حقیقت کیا ہے؟
  • رئیل اسٹیٹ میں نئی تاریخ رقم: اے آئی ایجنٹ نے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کردی
  • ملک کے ڈالرز ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی ہو گئی
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافہ