امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آسٹن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ہائی وے پر گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ سے 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جسے گرفتار کرکے 5 افراد کے قتل کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔

 پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔

 ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا معروف وی لاگر حادثے میں ہلاک
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
  • داعش عراق و شام کا سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ ہلاک، امریکا کی تصدیق
  • داعش سربراہ عراق و شام ابو خدیجہ ہلاک، امریکا کی تصدیق
  • لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی
  • جعفر ایکسپریس پر حملے میں 18 فوجیوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
  • نشے میں دھت نوجوان نے گاڑی 4 لوگوں پر چڑھا دی، خاتون ہلاک
  • بولان،مسلح افراد کا حملہ، 7 مزدور اغوا، کوئٹہ تھانےاور خضدار قومی شاہراہ پر حملہ، گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگادی
  • امریکا میں پالتو کتے سے گولی چل گئی؛ مالک ہلاک