بلوچستان میں آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فوسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

پہلا دھماکہ نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا، جس میں پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ:

نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آر
  • نوشکی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ترجمان بلوچستان حکومت
  • نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکا
  • نوشکی:، قلعہ سیف اللہ دھماکوں سے لرزاٹھے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا
  • نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی
  • نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی
  • کوئٹہ، اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک جانبحق، چھ زخمی
  • کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات