کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین دے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل

چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر سکتا ہے۔

چینی قونصل جنرل نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے 2025 ایک اور اہم سال ہے، پچھلے چند عشروں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر ہماری کوشش ہوگی کہ سی پیک منصوبوں کے لیے اعلیٰ ترین ماحول پرپیشرفت کریں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات میں تعاون فروغ پائےگا اور لوگوں کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ کچھ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے بلوچستان جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں حملہ کیا تھا، اور اس دوران 21 مسافروں کو شہید کردیا تھا۔ جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان چین دہشتگرد دہشتگردی دوطرفہ تعاون سی پیک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چین دہشتگرد دہشتگردی دوطرفہ تعاون سی پیک وی نیوز جعفر ایکسپریس نے کہاکہ سی پیک

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ، اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اپوزیشن اتحاد سیکیورٹی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گا۔

عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ

"جنگ " کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلاکر ارکان کو بریف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 36 گھنٹے سے جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وزیر دفاع تھے، 36 گھنٹے وزراء نے قوم کو بتانا مناسب نہ سمجھا کہ کیا ہورہا ہے، ہمارے تلخ سوالات ہیں اور ہم ان کیمرا سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں، ہم اس واقعے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمہ جہت کانفرنس بلا کر اجتماعی طور پر ایسا نظام بنائیں کہ ہم بربادی سے نکل آئیں، الیکشن سے قبل تجویز دی کہ تمام ادارے رول آف گیم طے کریں، الیکشن میں زر اور زور کی طاقت سے حکومت بنائی گئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے تجویز کرتے ہیں کہ ہمہ جہت کانفرنس بلائی جائے۔

امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے  ٹیمیں پنجاب بھر میں متحرک، کسی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی ہے: وزیر تعلیم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی تعاون سےپاکستان دہشتگردی پرقابوپاسکتا ہے: چینی قونصل جنرل
  • پاکستان عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے,قونصل جنرل یانگ یوڈونگ
  • سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان سے تعاون کرنے کی اپیل
  • پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے، چینی قونصل جنرل
  • جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ، اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا
  • ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع
  • جعفرایکسپریس حملے کے 4 شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کرینگے