امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔

خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کیا۔

خاتون نے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر شادی کی تیاری کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس بچت کرنے، کوئی اچھی جگہ تلاش کرنے اور اسے اپنا گھر بنانے کے بڑے منصوبے تھے اور وہ اس پر بہت بات کرتے تھے۔

خاتون نے مزید کہا کہ ہم اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ایک ساتھ گھر خریدنے کا فیصلہ کر رہے تھے۔ تاہم اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ پہلے ہی ایک گھر خرید لیا اور وہ حیران رہ گئی۔ 

اس نے کہا کہ میں حیران تھی کہ اس نے پہلے ہی گھر خرید لیا ہے اور میرے ساتھ نہیں بلکہ اپنی ماں کے ساتھ۔ اور اس نے مجھے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ گھر دیکھ رہا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ اور جب میں نے اس سے پوچھا کہ میرا کیا ہوگا تو اس نے کہا تم بھی ہمارے ساتھ رہو۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے یہ بات ایسے کہی جیسے میں اس گھر میں رہنے کے لئے بہت خوش ہوں جو اس کی ماں نے خریدا ہے اور جزوی طور پر اس کی مالک ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون نے کے ساتھ

پڑھیں:

عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان 'وائے پلس سیکیورٹی' کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اس سے قبل سلمان خان نے عامر خان سے ان کے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' کے پریمیئر کے موقع پر ملاقات کی تھی، جہاں شاہ رخ خان بھی موجود تھے اور تینوں خانز کو ایک ساتھ فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان 14 مارچ کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے اور اس موقع پر پی وی آر سنیماز نے ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے 'عامر خان فلم فیسٹیول' کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی کامیاب ترین فلمیں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو عید کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 500 سال سے کنواروں کو شریک حیات دلانے والا درخت، بس اپنی درخواست ڈالیں اور کام ہوگیا
  • عامر خان نے گرل فرینڈ گوری کیساتھ عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی؟ ویڈیو دیکھیں
  • بلاول نے بات سیدھی کر دی کہ نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانا ہو گا
  • بھارت؛ ایک ہفتے کے دوران تیسری غیرملکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی
  • عامر خان 25 سال پرانی دوست سے شادی کر رہے ہیں؟ 60 ویں سالگرہ پر اداکار نے بتادیا
  • پاکستانی خاتون ماہر تعمیرات نے 2.8 کروڑ کا اسرائیلی وولف ایوارڈ ریجیکٹ کردیا
  • بھارت: دہلی میں برطانوی خاتون سیاح کا ریپ
  • والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
  • عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے