کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3زوردار دھماکے ہوئے جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کی، پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تیسرا دھماکا ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں سنا گیا تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کر رہے ہیں، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
پشاور:تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔