رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ عامر اور گوری نے گزشتہ ماہ کرکٹر عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ صفا کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عامر خان میز پر جوڑے کے ساتھ شامل ہوئے اور خوشی سے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ جیسے ہی کیمرہ گھومتا ہے تقریب میں شریک دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اس تقریب میں گوری بھی موجود تھیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ ان میں سے گوری کون ہے تو پریشان نہ ہوں۔ ایک صارف کے مطابق گوری وہ عورت ہے جو اس ویڈیو میں دھاری دار ٹاپ پہنے ہوئے عینک لگائی ہوئی عامر خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ 

یاد رہے کہ پریس میٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کی گوری سے 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی لیکن افسوس کہ ان کا رابطہ ختم ہوگیا۔ تاہم، دوبارہ ملاقات کے بعد انہوں نے رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ ایک ساتھ ’لِو اِن‘ کے طور پر ساتھ رہ رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

 انہوں نے میڈیا کے ساتھ مذاق بھی کیا اور اپنی 2001 کی فلم لگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’بھون کو اسکی گوری مل ہی گئی ہے‘۔

تارے زمین پر اداکار نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے ملوایا جنہوں نے اس کا کھلے دل سے استقبال کیا۔ جبکہ عامر نے 12 مارچ 2025 کو گوری کو شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی ملوایا، جب وہ ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے آئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔

مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔

اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ملازماؤں کی مدد کرتی ہیں۔

اس سے قبل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو 50 ہزار روپے دیے کہ وہ اپنی انتہائی اہم ضروریات پوری کر سکیں اور باقی پیسوں کو مشکل وقت کے لیے بچا کر رکھیں۔

صحیفہ جبار نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ لیکن ان کی جانب سے اپنی ملازمہ کو دیے گئے 50 ہزار روپے ان کی ملازمہ نے دو دن میں ختم کردیے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ملازمہ نے بچوں اور اہل خانہ کے لیے عید کے کپڑے لینے سمیت بچے کے لیے سائیکل خریدی، جس میں پورے پیسے خرچ ہوگئے۔

اداکارہ نے ملازمہ کی جانب سے بچوں اور اہل خانہ کے لیے کی گئی خریداری کو فضول خرچ قرار دیا تھا، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں کسی کو خیرات کے پیسے خرچ کرنے سے متعلق ہدایات کرنے والیں؟

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)


صارفین کا کہنا تھا کہ ملازمہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے لیے کماتی ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے محنت کرتی ہیں، جب ان کے پاس پیسے آئے تو انہوں نے ان سے خاندان والوں کی ضروریات پوری کیں، انہوں نے فضول خرچ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اداکارہ اپنی پہلی پوسٹ ڈیلیٹ کردی جب کہ بعد ازاں ملازمہ کے ہمراہ انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوش دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ملازمہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ صحیفہ جبار پر تنقید نہ کریں، ان کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے تو پیسے دیے تھے، وہ بہنوں کی طرح ان کا خیال کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • منگیتر کا اپنی والدہ کے ساتھ مل کر گھر خریدنے پر دُلہن کا شادی سے انکار
  • انڈیا میں بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت؛ ویڈیو وائرل
  • خیرات کے پیسوں کا معاملہ: تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
  • عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
  • عامر خان 60 برس کے ہوگئے، نئے رومانس کا اعلان
  • عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟
  • عامر خان 25 سال پرانی دوست سے شادی کر رہے ہیں؟ 60 ویں سالگرہ پر اداکار نے بتادیا
  • والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
  • عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے