اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح  بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔
 

عدالت میں  پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور  23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اسپیکر صاحب کو معلوم ہے کہ یہ موقع ہماری طرف سے ضائع نہیں ہوا، حکومت نے ضائع کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے 6 مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا۔ ان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں کہ یہ کورٹ کے آرڈر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایسی پارٹی نہیں کہ لوگوں پر قدغنیں لگائے۔ ہماری پارٹی میں جمہوریت ہے، جو شحص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے۔ ہم جو فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ایک بہت بڑے سانحے سے بچایا ہے۔ آرمی اسکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحے سے بچایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکائونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ


 اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، تاہم پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی اور بعض لوگ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر ٹویٹس کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورتحال کا ادراک کرنا ضروری ہے اور یہ وقت پاکستان کی اصل آواز سننے کا ہے، خاص طور پر بلوچستان کی۔

جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہوں گے اور کسی جماعت کو ختم کرنے کے بجائے اتحاد کی راہ اپنانا ہوگی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی یقینی نہیں بنائی جاتی، ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ عمر ایوب کو اس اہم معاملے پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، حالانکہ سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے جوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا اور قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھے۔ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

     رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج  لیکن سورج گرہن  کب ہوگا؟ جانیے 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز نے بڑے سانحہ سے بچالیا: بیرسٹر گوہر
  • جعفر ایکسپریس ہائی جیک، سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، بیرسٹر گوہر
  • جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، بلاول بھٹو
  • جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکائونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ
  • ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر علی
  • جعفر ایکسپریس حملہ: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، وزیر دفاع
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو سامنے آگئی
  • جعفر ایکسپریس حملہ، فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل، تمام دہشتگرد ہلاک